عمرکوٹ میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:05

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی کی ہدایات اورایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ کے احکامات پر تمام آرگنائیزڈ کرائم و سوشل کرائم کے خلاف کمپین جاری ہے مجموعی طور پر 08 ملزمان گرفتار04 ملزمان حدود آرڈیننس کے تحت گرفتار03 ملزمان نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت گرفتار01 گٹکا سپلائیر گرفتار270 لیٹر دیسی شراب برآمد۔

826 گرام چرس برآمد11 ہیروئن پوڑی برآمد۔550 سفینہ گٹکا پڑیاں برآمدتفصیلات کیمطابق کنری پولیس تھانے کا دیسی شراب کی فیکٹری پر چھاپہ، ملزم واحد ماچھی گرفتار ملزم کے قبضے سے 240 لیٹر دیسی شراب برآمد۔ مقدمہ درج کرلیا۔ کنری پولیس تھانے کی منشیات کے خلاف کارواء ملزم گبوک مکرانی گرفتار، 536 گرام چرس برآمد مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

کنری پولیس تھانے کی گٹکا کے خلاف کارواء ملزم معرفت علی مکرانی گرفتار، 550 سفینہ گٹکا برآمد مقدمہ درج۔

کنری پولیس تھانے کی منشیات کے خلاف کارواء ملزم حسین بلوچ گرفتار، 190 گرام چرس 11 ہروئن پڑی برآمد مقدمہ درج۔ٹالہی پولیس تھانے کی دیسی شراب کے خلاف کارواء ملزم بھیرو کولہی گرفتار، 10 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج کرلیا۔ٹالہی پولیس تھانے کی دیسی شراب کے خلاف کارواء ملزم چنو کولہی گرفتار، 10 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج۔ڈھورو نارو پولیس تھانے کی کاروا، ملزم چنیسر گرفتار ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد۔ مقدمہ درج۔بودر فارم پولیس تھانے کی نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت کارواء ملزم انور گرفتار، 100 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں