ضلع عمرکوٹ میں محکمہ جنگلات کی 2475 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 17 ستمبر 2014 15:51

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2014ء)ضلع عمرکوٹ میں محکمہ جنگلات کی 2475 ایکڑ اراضی پر ناجائز قبضے کے خلاف ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان کی زیر صدارت بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر ، محکمہ جنگلات کے ڈسٹرکٹ آفیسر عابد جتوئی ، سی ایم او جاوید کلہوڑ ، ڈی ایس پی عمرکوٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی ، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی اراضی پر ناجائیز قبضہ گروپوں کی سرکوبی کے لیے پولیس آپریشن کیا جائے گا اور ضرورت پڑھنے پر رینجرز کی مدد بھی لی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نیز آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی بھی مدد حاصل کی جائے گی جو آپریشن کے دوران موقع پر احکامات جاری کر ئے گے ، اجلاس کو بتایا گیا کہ اس آپریشن کی نگرانی کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گی ہے جس کے چیرمین ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ہونگے ، اجلاس میں طے کیا گیا کہ یہ آپریشن دو مرحلوں پر مشتمل ہو گا، پہلے مرحلے میں چھوٹے قبضہ گروپوں جبکہ دوسرے مرحلے میں بڑے قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا مکمل تعاون کریں اور اس آپریشن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداہشت نہیں کی جائے گی۔

عمرکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں