وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کی زیرصدارت شعبہ کمپیوٹر سائنس کا اجلاس

پیر 7 ستمبر 2020 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کاکہنا ہے کہ اکیسویں صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اسکی اہمیت میں مسلسل جدت اور اضافہ ہورہا ہے، فیکلٹی اراکین اپنے شعبے میںمہارت اور تحقیق پر مبنی کام پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز جامعہ کے تالپور ہاوس میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کی فیکلٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکلٹی ممبرزاپنے رسرچ ورک میں کونٹیٹی کے مقابلے میں کوالٹی پر زیادہ زور دیں، شعبہ میں بین الاقوامی کانفرنسز، شارٹ کورسز، سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔

(جاری ہے)

فیکلٹی ممبران تحقیق اور جدت پر توجہ مرکوز کریں اوراس ضمن میں مقامی اور بین الاقوامی اداروں سے معاونت حاصل کریں۔ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی نے مزید کہا کہ شعبوں کو پروان چڑھانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام شعبہ جات قومی اور بین الاقوامی تعاون سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں اور نتیجہ خیز مواقع اور مقصد کے حصول کیلئے سالانہ منصوبہ بندی کی جائے۔

بعد ازاں شیخ الجامعہ نے ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی اور شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ملوک رند کے ہمراہ کمپیوٹر سائنس ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں فیکلٹی سے متعارف کرایا گیا اور مستقبل کے پلان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں