بلوچستان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کیخلاف طلباء کا احتجاج ،پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ،روڈ بلاک کر دی

بدھ 9 ستمبر 2015 17:03

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) بلوچستان بورڈ کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے خلاف طلباء کا احتجاج پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دی چیرمین بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج ژوب اور شیرانی کے طلباء نے افضل شاہ جابر خان شیرانی محمد باز خان جعفر خان کی قیادت میں بلوچستان بورڈکے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے خلاف بوائز ڈگری کالج ژوب سے ریلی نکالی اور مولوی شمس الدین شہید چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی بعد ازاں ژوب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے چیرمین بلوچستان بورڈ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر طلباء نے نتائج کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ انتظامیہ نے ایک طالبعلم کو کل نمبروں سے بھی زیادہ نمر دئیے جو قابل مذمت اور باعث افسوس ہے انہوں نے الزام لگایا کہ بورڈ انتظامیہ نے پرائیویٹ کالجز کے اساتذہ اور طلباء سے پیپر چیک کئے جس کا یہ نتیجہ نکلا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی چلی آرہی ہے بلوچستان بورڈ نے دوسرے صوبوں کی نسبت کم نمبر کا معیار مقرر کر رکھا ہے اور ہمیشہ پیپر فیل کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے جس کے باعث ہر سال ہزاروں طلباء و طالبات تعلیم سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں