ہرنائی میڈیکل اسٹور ایسوسی کے ضلعی صدر و سینئر صحافی عبدالصمد ترین پر قاتلانہ حملے افسوسناک ہے ،نیو پریس کلب شاہرگ کے عہدیداران

بدھ 5 اپریل 2023 22:05

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2023ء) پریس کلب ژوب کے صدر اختر گل مندوخیل و دیگر عہدیداروں نے کہاہے کہ ہرنائی میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر و چیئرمین انسانی حقوق سینئر صحافی عبدالصمد خان ترین پر کل سحری کے وقت گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملے کیا اس یہ انہتائی افسوسناک عمل ہیں پریس کلب ژوب کے تمام ممبرز اس ناروا عمل کے بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ناروا عمل سے ہرنائی کے امن وامان مزید خراب ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کے سینئر صحافی عبدالصمد خان ترین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے اصل ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزاز دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر قاتلانہ حملہ کرنے والا کو جلد سے جلد گرفتار نہ کیا گیا تو تمام صحافی حضرات بلوچستان بھر میں احتجاج کا اعلان کرینگے جس کے تمام تر ذمہ داری ضلع ہرنائی کے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں