بلوچستان کے تمام مسائل ایک جیسے ہیں ،سید عمرانی

عوام جو تکالف اٹھا رہے ہیں ان تمام مسائل کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں زمہ داری سونپی گئی ہے، کمشنرژوب ڈویژن

اتوار 18 جون 2023 19:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2023ء) بلوچستان کے تمام مسائل ایک جیسے ہیں عوام جو تکالف اٹھا رہے ہیں ان تمام مسائل کو ٹھیک کرنے کے لئے ہمیں زمہ داری سونپی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار کمشنرژوب ڈویژن سید عمرانی نے سماجی کارکن سردارزادہ فضل آمین عبداللہ زئی دفتر برائے خدمات کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ خدمت ایک ایسا جزبہ ہے جس سے معاشرے میں انسانی حقوق کو فروغ ملتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے افتتاحی دور سے لیکر ہمارے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم نے انسانی خدمت کی ہے اور ہمیں خدمت کی تلقین کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ژوب کو ڈویژن کا درجہ دیا کم عرصہ ہوا ہے مسائل بہت زیادہ ہے ان تمام مسائل کو حل کرنا صرف حکومت کی زمہ داری نہیں بلکہ ہم سب پر زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ معاشرے میں انسانی حقوق کے لئے متحد ہو کر کام کریں حکومت کے پاس جو وسائل ہے دراصل تقسیم ہوتے ہیں موجودہ دور علم اور شعور،سائنسی ٹیکنالوجی کے ہیں اگر کوئی پیچھے رہ گئے اور ہم نے کردار ادا نہیں کئے تو آئندہ نسلیں ہمیں کھبی معاف نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان کا رہنے والا ہوں عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے ژوب کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ایک نے خدمت میں حصہ ڈالنا ہے ہمارے دفتر کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ہم سب نے اپنے اندر خامیوں کو نکال کر سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے ۔اس موقع پر سماجی کارکن سردارزادہ فضل آمین عبداللہ زئی انجمن تاجران کے بھٹو شیرانی، ٹرانسپورٹ یونین کے عبدالجبار حرمزئی، سردار عصمت اللہ میاں خیل، مفتی عبداللہ جان کاکڑ، خالق شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں قبائلی عمائدین کے علاؤہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں