صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اسفندیار کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان قاضی نور محمد بلوچ کا ژو ب کا دورہ

بدھ 26 جولائی 2023 22:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2023ء) صوبائی سیکرٹری ہیلتھ اسفندیار کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان قاضی نور محمد بلوچ کا دورہ ژوب کے دوران کمشنر ژوب ڈویژن سعید عمرانی ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی محمدخان کبزئی کے ہمراہ سول ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کی صفائی ستھرائی ، ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ادویات کی غیر موجودگی کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔

انہوں نے غیر حاضر ڈاکٹروں کو فوری طور پر ہسپتال میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ علاؤہ ازیں سیکرٹری ہیلتھ نے سرجن ڈاکٹر آصف مندوخیل کو ہسپتال کے انتظامات سنھبالنے کا حکم دیتے ہوئے مطلوبہ طبی عملہ فراہم کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہیلتھ نے ڑوب ٹراما سنٹر انڈس ہسپتال کو حوالہ کرنے اور ڈائیلاسز یونٹ کو کوئٹہ کڈنی سنٹر کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے ضلع شیرانی کے لئے الگ پی پی ایچ ائی یونٹ دینے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا ہسپتال کی بہتر مینجمنٹ کے لئے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کا چیئرمین پرنسپل میڈیکل کالج لورالائی اور ڈویژن کمشنر ژوب ہونگے۔ جبکہ دیگر ممبران میں مختلف ڈپٹی کمشنر ژوب ، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے ہیڈ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین بمعہ میونسپل چیئرمین شامل ہونگے۔ سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے تمام شعبوں کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ کی حاضری چیک کی اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی۔ سیکرٹری ہیلتھ نے زنانہ ہسپتال کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں