نگران حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمرکی بلا ئی حد میں کمی کرناتعلیم یافتہ نوجوانوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے،مولاناعبدالحلیم شاہکار

بدھ 18 اکتوبر 2023 20:30

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2023ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے ضلعی امیر مولاناعبدالحلیم شاہکار ،جنرل سیکرٹری مولوی محمداکرم نیاز،مولاناالحاج اصامل دین،اخترجان غوریزئی،ولی داد باتوزئی اورضلعی ترجمان ولی خان غوریزی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمرکی بلا ئی حد میں کمی کرناتعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،بلوچستان پہلے بھی پسماندگی اوربیروزگاری کاگڑھ تھا۔

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پہلے بھی اعلی تعلیم یافتہ نوجوان اپنی ڈگریاں ہاتھوں میں لیکردردر کی ٹھوکریں کھانے ،مایوس ہوکراپنی ڈگریاں جلانے پر مجبورتھے اوراب نگران حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمت کیلئے عمرکی بلا ئی حد میں کمی کرناتعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے کئی سالوں سے ملازمتوں کی امید پربیٹھے ہویاعلی تعلیم یافتہ نواجوانوں کو انکے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت چندماہ کے لئے آئی ہوئی مہمان حکومت ہے اورجمعیت نظریاتی نگران حکومت کے اختیارات سے تجاوٴْز سمجھتے ہوئے انکانوجوانوں کے ساتھ ظلم پہ کبھی خاموش نہیں ہوگی حکومت کے اس ناروا فیصلے کویکسرمستردکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نگران حکومت جس مقصد کیلئے آئی ہے اس پرتوجہ دیںہم نوجوانوں کے ساتھ ہو نے والے اس ظلم پر کبھی خاموش نہیں ہوں گے۔انہوں نے نگراں حکومت بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمت کیلئے عمرکی بلا ئی حد کوکم کر نے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں