۔ژوب شہرمیں گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل موبائل اورنقدی چھیننے کے وارداتوں میں اضافہ افسوسناک ہے،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی

اتوار 19 جون 2022 22:00

=ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے ضلعی امیرمولاناعبدالحیم شاہکار ضلعی جنرل سیکرٹری مولانامحمداکرم نیاز رفیع اللہ علی خانزی اکبرخان مولوی نظرخان خوستی اورضلعی پریس سیکرٹری ولی خان غوریزی نے مشترکہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ عیدکے آمدکیساتھ ژوب شہرمیں گن پواںنٹ پرموٹرسایکل موبائل اورنقدی چھیننے کے وارداتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔

انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوی ہے۔بلکہ ضلعی انتظامیہ ان وارداتوں کی روک تھام میں مکمل نام ہوچکی ہیں۔پورے صوبے میں حکومت قاتلوں اورڈاکووں کے سامنے بیبس ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھرمیں حکومت بدامنی کے واقعات اورملزمان کی عدم گرفتاری حکومتی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت بشمول ضلعی انتظامیہ بدامنی کامسئلہ ذمہ داری اورسنجیدگی کیساتھ لینے کیلئے تیارنہیں ہیں۔

امن وامان کی صوتحال روزبروزخراب ہوتی جارہی ہے۔شہرمیں ڈاکووں کا راج ہے۔انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی حالانکہ عوام کی جان مال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمومت عوام کی جان مال عزت وابروکے تحفظ کویقنی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے۔عوام کی جان ومال کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔امن وامان کے قیام کیلئے حکومت تمام وسائل بروے کارلائے۔عوام بھی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں۔کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی امن وامان کے قیام میں مددملے گی۔قیام امن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجاے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نظریاتی عوام کوجرائم پیشہ عناصرکے رحم وکرم پرنہیں چھوڑیگی۔

متعلقہ عنوان :

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں