ژوب سول ہسپتال کی سالانہ ادویات کی فراہمی اور ادویات کا کوٹہ سسٹم لوکل پرچیز کی بحالی

گائنی ڈاکٹر اور ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی کے علاؤہ ٹراما سنٹر سٹاف کی عدم تعیناتی کا نوٹس لیں ،عوامی حلقوں کا نو ٹس لینے کامطالبہ

پیر 20 جون 2022 23:06

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2022ء) صوبائی وزیر صحت اور صوبائی سیکرٹری صحت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث ژوب سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی اور ادویات کا فقدان ہے جو صوبائی حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب میں ایک واحد ڈی ایچ کیو ہسپتال ہے جو ژوب کے علاؤہ تین ڈسٹرکٹ شیرانی قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں جو عرصہ دراز سے گائنی کالوجسٹ ٹراما سنٹر کی بحالی اور ادویات کی عدم فراہمی سے عوام مفت طبی امداد سے محروم رکھا ہے جو صوبائی وزیر صحت صوبائی سیکرٹری صحت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ژوب کے عوام نے کئی بار احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن متعلقہ محکمہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ گائنی ڈاکٹر کی عدم تعیناتی سے پرائیویٹ ڈاکٹر ڈیلیوری کیس پر چالیس ہزار روپے وصول کررہی ہے جو اس مہنگائی دور میں غریب نادار لوگ حکومت کی مفت سہولیات سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر بلوچستان کے کاوش خوشحال بلوچستان فنڈز سے سول ہسپتال کی تعمیر ومرمت ہوئی اور بی آر ایس پی کے تعاؤن سے اعلی معیاری ٹراما سنٹر تعمیر ہوا جو کہ آب ژوب سول ہسپتال خوبصورتی کے لحاظ سے بہترین ہسپتال ہے جبکہ میل فی میل ڈاکٹرز اور ادویات کی عدم فراہمی کے پیش نظر سول ہسپتال موٹر گاڑیوں کا ٹیکسی اسٹینڈ ہے انہوں نے کہا کہ ژوب کا ایک واحد سول ہسپتال جو ژوب کے علاؤہ تین ڈسٹرکٹ شیرانی قلعہ سیف اللہ موسیٰ خیل کے غریب عوام مستفید ہو رہے ہیں جو عرصہ دو سال سے ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی اور ادویات کا فقدان ہے جو محکمہ صحت کے لئے نہایت افسوس کا مقام ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت صوبائی سیکرٹری صحت کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث سول ہسپتال کو تالے لگ گئے جو ڈاکٹر تعینات ہیں ہسپتال میں ڈیوٹی کے بجائے اپنے پرائیویٹ کلینکس میں مریضوں کا چیک اپ کررہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کورکمانڈر بلوچستان ائی جی ایف سی اور چیف جسٹس بلوچستان رکن اسمبلی حاجی مٹھا خان کاکڑ سے پرزور اپیل کی کہ ژوب سول ہسپتال کی سالانہ ادویات کی فراہمی اور ادویات کا کوٹہ سسٹم لوکل پرچیز کی بحالی۔

(جاری ہے)

گائنی ڈاکٹر اور ڈاکٹروں کی عدم تعیناتی کے علاؤہ ٹراما سنٹر سٹاف کی عدم تعیناتی کا نوٹس لیں اور محکمہ صحت کے خلاف سخت عملی اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں