سپورٹس کمپلیکس مین ابازار کو روکاجائے اور سپورٹس کمپلیکس کے کام کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ییں،عبداللہ جان

پیر 11 ستمبر 2023 16:54

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) کلی مینابازار کے بارہ رکنی کمیٹی عبداللہ جان، محمدابراہیم،اللہ دین، معلم خان،شیرزمان،مشوخان،ملاکریم شاہ،حاجی غلام حیدر،ملاحبیب اللہ،عبداللہ خان، شائستہ خان، ولی خان اور ہمراہ معتبرین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کلی مینابازارکے باسیوں کے نام سے چند عناصر نے نام نہاد پریس کانفرنس میں کہاکہ سپورٹس کمپلیکس مینابازار کو روکاجائے اور سپورٹس کمپلیکس کے کام کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ییں جوکہ کار سرکار میں مداخلت ہیاور ان عناصر نے کمیٹی کو پہلے دن اختیار بھی دیاہیاس میں کچھ عناصر میں سے چند نے کمیٹی کے فیصلے کے تناظرمیں اپنی زمین فروخت بھی کرلی ہیہم اس عناصرکے ان ناکام کوشش کے پرزور الفاظ میں مذمت کرتیہیں انہونے کہاکہ2007ء میں سباکزئی ڈیم کے تکمیل کے بعدگردنواح میں پخیزئی قبیلے کے پانچ ہزارایکڑ کمانڈایریا جوکہ شاملات تھی کلی پخیزئی کے معتبرین نے اس شاملات کی منصفانہ تقسیم کیلئے قوم پخیزئی کے پانچ زئی کے بارہ افرادپر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گء قوم پخیزئی نے مذکورہ کمیٹی کو شاملات کی منصفانہ تقسیم کیلئے مکمل اختیار دیا ہے جوکہ تحریری سند کے بعد عدالت میں رجسٹرڈکیاگیا ہے اور مذکورہ کمیٹی کے پاس یہ بھی اختیار ہوگاکہ شاملات کے تقسیم کے ساتھ ساتھ سرکاری تعمیرات سکول، ہسپتال، کمپلیکس وغیرہ کیلئے سرکار کو زمین دینے کا مجاز ہوگااس کے بعد کمیٹی نے کام کا آغاز کیا دوران تقسیم کلی مینابازار میں عرصہ دراز سے بطورمسجد امامت رہائش پزیر ہمسایہ چرمی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں انہونے بھی دعوی' کیاکہ ہمیں بھی زمین کی تقسیم بطور پخیزئی حصہ دیاجائے اورچرمی آباد کاروں نے ایک جرگہ پخیزئی کے معتبرین کے گھروں پر بیٹھ گیے جس پر پخیزئی معتبرین نے کہاکہ زمینوں کے تقسیم کے مکمل اختیار بارہ رکنی کمیٹی کو دیاہے اپ چرمی بھی اپنے مسلے کا اختیات کمیٹی کو دیں اس کے بعد چرمی قبیلے نے بھی اختیار کمیٹی کو دیا جس پر کمیٹی نے دستاویزات دیکھنے کے بعد فیصلہ کیاکہ چرمی قبیلہ قوم پخیزئی سے کوئی تعلق نہیں رکھتاہے اور نہ ہی پخیزئی میں شمار ہوتے ہیں لیکن عرصہ دراز سے رہائش اور اخلاقی طور پرصرف رہائش کیلئے قوم پخیزئی کے شاملات میں سے چرمی قبیلے کو زمین کاٹکڑادیاگیا اور فیصلہ کیاگیاکہ آنے والے وقت میں قوم پخیزئی کے تقسیم ، سرکاری و قبائلی معاملے سے چرمی قبیلے کا کوئی تعلق نہیں ہوگایہ فیصلہ دونوں فریقین نے رضامندی سے مان لیا کمیٹی نے تمام ترتقسیم مکمل کرلی شاملات سے سرکاری عمارتوں کیلئے زمین مختص کرنے کی نشاندہی بھی کی ہے اس سلسلے میں پچھلے سال کمیٹی نے سپورٹس کمپلیکس کیلئے زمین دیا باقاعدہ سپورٹس کمپلیکس کیلئے زمین کا انتقال بھی سرکار کے نام کردیاگیاہے انہوں نے کمشنرژوب ڈویژن‘ ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سپورٹس کمپلیکس کلی مینابازار اور دیگر سرکاری و ترقیاتی کاموں کو اپنی نگرانی میں پایہ تکمیل پاپہ تکمیل تک پہنچایاجائے انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سی پیک روڈ کا معاوضہ دیاجائے ورنہ عوام سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

ژوب میں شائع ہونے والی مزید خبریں