Hindi Medium

Hindi Medium

ہندی میڈیم

صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ”ہندی میڈیم “کا اب ری میک بننے جارہا ہے لیکن اس میں صبا قمر کی جگہ

جمعہ 22 فروری 2019

 ”ھندی میڈیم “کاری میک بنے گا
 ”جنون عشق“کا پہلا گیت
 سونیا حسین کی ”سوری“
 فہد مصطفی کیسا تھ کام سے انکار
 سجل علی ”الف “میں معروف
 ”ضرار “کاٹریلر جلد آئے گا
 سری لنکا میں کام کی پیشکش
 ”بس ایک پیالی چائے “مکمل
صبا قمر کی پہلی بھارتی فلم ”ہندی میڈیم “کا اب ری میک بننے جارہا ہے لیکن اس میں صبا قمر کی جگہ کرینہ کپور کوکا سٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے کیونکہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے ۔
2017ء کی سُپرہٹ فلم ”ہندی میڈیم “میں صباقمر نے بالی وُڈ اداکار عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔اب اگر کرینہ فلم کے لیے مان گئیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہو گی۔
اُستاد راحت فتح علی خان کی آواز میں پاکستانی فلم ”جنون عشق“کا پہلا گیت ریلیز ہو گیا جس کی دُھن ایم ارشد نے ترتیب دی ہے اور اس کے شاعر قتیل شفائی مرحوم ہیں ،گیت اداکار عدنان خان اور ماہی خان پر فلمبند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

”جنون عشق“کے ڈائریکٹر نسیم حیدر شاہ اور پروڈیوسراصغر علی ہیں ۔
معروف اداکار اور گلوکار جنید خان نے بھارتی راک بینڈ اسپنک (Spunk)کے اشتراک سے اتحاد اور امن کی شاعری پر مبنی ایک گیت ”تلاش “ریلیز کر دیا ہے جس کے بول جنیدخان نے لکھے ہیں ،اس گانے میں زندگی میں منزل کے حصول کیلئے محنت اور کوشش پر زور دیا گیا ہے ۔
اداکارہ سونیا حسین نے ڈائریکٹر سہیل جاوید کی فلم ”سوری اے لوسٹوری“میں کردار پسند نہ آنے پر فلم سے علیٰحدگی اختیار کرلی ۔
سونیا حسین کے مقابل فیصل قریشی کو فائنل کیا گیا تھا،آمنہ شیخ اور زاہد احمد بھی اس فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں لیکن سونیا حسین نے ڈائریکٹر کو یہ کہہ کر فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا کہ انہیں کردار پسند نہیں ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ معطل کردی گئی۔سونیا حسین آج کل قاسم علی مرید کی فلم ”ٹچ بٹن“میں فیروز خان کے مد مقابل کام کررہی ہیں ۔

مہوش حیات نے فہد مصطفےٰ کی جانب سے اپنی ویب سیریز ”پر تنقید کے بعد آئندہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فہد مصطفےٰ نے چند روز قبل ویب سیریز میں دکھائے جانے والے بولڈ موضوعات پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عریانی ،بیہو دہ زبان اور صرف جنس پر بات کرنا موضوعات میں شمار نہیں ہوتا،
یہ اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے ،اداکار خود کو بے وقعت کرکے بیچ رہے ہیں اور یہ ٹھیک بات نہیں ہے ،
ویب سیریز اور مختصر دورانئے کی فلموں کو مزید باوقار ہونا ہو گا جس کے بعد مہوش حیات نے بھی ویب سیریز پر تنقید کرنے کے لیے فہد مصطفی کو نام لیے بغیر کر ارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ میری ویب سیریز کو دیکھے بغیر اس پرتبصرے کر رہے ہیں حالانکہ اس میں ان دو مکالموں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے دکھانے کو جو آج کے نوجوانوں کے کلچر کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے ۔

اداکارہ وڈائریکٹر انجلین ملک کو سندھ میں آرٹ اور کلچر کی ترویج کیلئے بنائی جانیوالی ایڈوائزری کمیٹی کی چےئرپر سن مقرر کر دیا گیا ہے جس کے بعد وہ تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچرونگ کو مزید فعال بنائیں گی ۔انجلین ملک شوبز کے مختلف شعبوں میں کام کے ساتھ سماجی بھلائی کے لئے بھی بہت سے کام کر چکی ہیں ،کچھ عرصہ پہلے خواتین میں جنسی استحصال کے حوالے سے بھی شعور اُجاگر کرنے کے لئے ایک مہم ”انکار کرو“چلائی تھی جسے کافی مقبولیت ملی تھی۔

اداکارہ سجل علی ان دنوں ڈرامہ سیریل ”الف“کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ایسی اداکارہ کا کردار کررہی ہیں جو انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے جدوجہد کررہی ہوتی ہے ۔
”الف“کے ڈائریکٹر حسیب حسن ہیں جن کیساتھ وہ اس سے قبل ”ننھی“میں بھی کام کر چکی ہیں ۔
”الف “ کی دیگر کاسٹ میں حمزہ علی عباسی ،احسن خان، کبریٰ خان ،عثمان خالد بٹ،صدف کنول ،نعمان اعجاز ،سلیم معراج ،یشمہ گل ،محمود اسلم اور ثمینہ پیرز ادہ شامل ہیں ۔
عمیرہ احمد اس ڈرامہ کی رائٹر ہیں ۔
اداکارشان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی فلم ”ضرار “کا ٹریلر مکمل ہو گیا ہے جسے جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔
شان نے ٹویٹر پر اپنے پر ستاروں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا کہ ”ضرور “کا ٹریلر جلد ہی ریلیز کیا جارہا ہے اور امید ہے آپ سب کو پسند آئے گا۔فلم کی شوٹنگ پاکستان کے علاوہ لندن میں بھی کئی گئی ہے ،زیادہ تر پوسٹ پروڈکشن بھی بیرون ملک ہی کی گئی ہے ۔

اداکارہ نیلم منیر خان کو سری لنکا میں کام کی پیشکش ہو گئی لیکن انہوں نے ابھی حامی نہیں بھری۔وہ ایک شوٹ کے لئے بنکاک گئی ہوئی تھیں جہاں سے ایک اور شوٹ کے لئے سری لنکا گئیں تو وہاں کے ایک مقامی چینل نے انہیں کام کی پیشکش کردی ۔
اداکار راشد فاروقی کے شارٹ فلم ”بس ایک پیالی چائے “مکمل ہو گئی جسے جلد آئی فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔یہ فلم فیملی انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی چھ شارٹ فلمیں پہلے ہی بین الاقوامی فلمی میلوں میں دکھائی جا چکی ہیں ۔راشد فاروقی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ایک بالکل نئی طرز کا کام ہے جسے شائقین ضرور پسند کریں گے ۔

Browse More Articles of Lollywood