الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ، میرا سیکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا گیا ، سیکیورٹی فراہم کی جائے

سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی سیکورٹی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست

منگل 11 اگست 2015 16:11

الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ، میرا سیکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا گیا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے جبکہ میرا سیکیورٹی اسکواڈ واپس لے لیا گیا ہے، مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ منگل کو سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سیکیورٹی حاصل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

نبیل گبول نے اپنی درخواست میں سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ مجھے جان کا خطرہ ہے، الطاف حسین نے قتل کی دھمکی دی ہے جبکہ سندھ حکومت نے میرا سیکیورٹی سکواڈ بھی مجھ سے واپس لے لیا ہے، مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے ایم کیو ایم چھوڑ کر ان کے اندرونی حالات و واقعات میڈیا پر بیان کئے تب سے مجھے الطاف حسین کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں،مجھے سیکیورٹی دے کر میری حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔