وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں (کل) کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

پیر 6 جنوری 2020 19:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت (کل) منگل کو بالائی خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب اور میں کہیں کہیں جبکہ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع (چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور) میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بالائی سند ھ کے اضلاع (سکھر، لاڑکانہ ، جیکب آباد) میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ کے دیگراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، چکوال، اٹک، جہلم، گوجرانوالہ ، گجرات، خافظ آباد، منڈی بہائوالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے اضلاع میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک/جزوی ابر آلود رہے گا تاہم خضدار، مکران، لسبیلہ اور قلات کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب میں اکثرمقامات پر جبکہ بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران مالم جبہ، کالام، پاراچنار، ژوب اور بگروٹ میں برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش قلات55 ملی میٹر، کوئٹہ (سمنگلی52، شہر 41)، دالبندین35، سبی26، نوکنڈی17 ژوب، بارکھان 11 اور ماڑہ 06، پنجگور03، پاراچنار 26، مالم جبہ25، سیدوشریف13، ڈی آئی خان، بنوں 11، دیر (اپر09، لوئر08) ،کاکول، کالام08، بالاکوٹ07، پٹن 06، تخت بائی 05، چراٹ 03، پشاور (سٹی)02، چترال، دروش02، میرکھنی01، ، بہاولپور(ایئر پورٹ22، سٹی 12)، بہاولنگر، فیصل آباد16، مری 15، قصور، جھنگ 14، حافظ آباد، لیہ، کوٹ ادو، بھکر، ساہیوال 13 ، اوکاڑہ، خانیوال12 ، لاہور (ائیر پورٹ 12، سٹی 10)، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، نورپورتھل، سرگودہا، جوہر آباد 08، ملتان07،رحیم یار خان05، نارووال05، چکوال 04، سیالکوٹ (سٹی04، ایئرپورٹ 03)، منڈی بہائوالدین، گوجرنوالہ، ڈ ی جی خان03، خانپور02، اسلام آباد (سیدپور02، ایئرپورٹ، زیرو پوائنٹ،گولڑہ 01)، گجرات، اٹک01، مظفر آباد(سٹی 10، ایئرپورٹ08)، راولاکوٹ 07، گڑھی دوپٹہ 05،کوٹلی04۔

سکردو 06 ملی میٹر جبکہ مالم جبہ10، پاراچنار، کالام 05، ژوب 02 اور بگروٹ میں ایک انچ برف باری ہوئی۔ پیر کو کم سے کم ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت سکردو منفی 13، استورمنفی 09، کالام منفی 08، پاراچنار، بگروٹ ،گوپس منفی 07، مالم جبہ منفی 06، ہنزہ اورراولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Weather News in Urdu

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز تک طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،  محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ پانچ روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات