
Apne Ghar Par Baal Dye Karna - Hair Color, Hair Dye And Bleaching
اپنے گھر پر بال ڈائی کرنا - بالوں کی بلیچنگ
جمعہ 7 اگست 2015

حنا کے سفوف کو مندرجہ ذیل طریقے سے ملا کر شیڈز بنائے جا سکتے ہیں۔ دو کپ حنا پاوٴڈر، گرم پانی ایک کپ، لیموں کا عرق چائے کاایک چمچہ، حنا پاوٴڈر کو پانی میں حل کر کے گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ لیموں کا عرق ملا دیں تاکہ رنگ آسانی سے ظاہر ہو سکے۔ اسے ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ حنامیں کھانے کا ایک چمچہ پسی ہوئی لونگیں ملا دینے سے رنگ زیادہ گہرا ہو جاتا ہے۔ گہرا براوٴن شیڈ حاصل کرنے کے لیے ایک حصہ حنا میں تین حصے نیل ملا دیں۔ حنا میں کھانے کا ایک چمچہ کافی اور کھانے کے دو چمچے آملہ پاوٴڈر ملا لینے سے حاصل ہونے والا شیڈ اور بھی گہرا ہو سکتا ہے حنا کی خشکی کے اثر کو زائل کرنے کے لئے اس میں دہی اور کھانے کا ایک چمچہ رائی کا تیل بھی ملا سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
اخروٹ کے چھلکے:
اخروٹ کے چھلکوں سے بھی ایک قسم کی بے ضرور ڈائی بنائی جا سکتی ہے۔
چار چمچے چائے کی پتی کو ایک کوارٹر (ایک لیٹر) پانی میں ڈال کر ابال لیں یہاں تک ہ پانی گہرا سیاہ ہو جائے۔ ڈائی بنائے کے لیے اس میں پھٹکڑی ملا دیں۔ اب اسے نتھارکر اسے دھوئیں اور اس وقت تک بار بار دھوتی رہیں جب تک مطلوبہ رنگ کا شیڈ حاصل نہ ہو جائے۔
رنگ کا انتخاب کس طرح کریں:
متذکرہ بالا سطور کے پڑھنے سے آپ کو یہ علم تو ہوگیا کہ اپنے بالوں کا رنگ کس طرح تبدیل کرنا چاہیے۔ لیکن سب اے اہم نکتہ اس رنگ کا انتخاب کرنا ہے جو آپ کے بالوں کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہو۔ آپ اس طرح کا کوئی جملہ ہرگز نہیں کہہ سکتیں کہ ” میں چاہتی ہوں کہ میرے بال ویسے ہی نظر آئیں جیسے پچیس برس کی عمر میں تھے۔“ جب آپ پچیس بر س کی تھیں تو آپ کے بالوں کا رنگ آپ کے کمپلیکشن کے عین مطابق تھا۔ تاہم پچیس برس بعد ویسے ہی سیاہ بال آپ کی جلد اور چہرے کے لیے انتہائی غیر موزوں ثابت ہوں گے بلکہ انکے باعث آپ اپنی موجودہ عمر سے بھی زیادہ معمر نظر آنے لگیں گئی۔
رنگوں کے انتخاب کے لیے سنہرا اصول یہ ہے کہ آپ جتنی کم عمر ہوں انتے ہی زیادہ سیاہ آپ کے بال ہونا چاہیے اور آپ کی عمر جتنی زیادہ ہو اسکی نسبت سے آپ کے بالوں کا رنگ اتنا ہی ہلکا ہونا چاہے۔
کتنے عرصے بعد بالوں کو ڈائی کرنا چاہیے۔؟
ایک بنیادی اصول یہ ہے کہ بالوں پر ایک رنگ کے اوپر رنگ کی دوسری تہہ چڑھانے سے گریز کرنا چاہیے اور انکی جڑوں کو ہر چار ہفتے بعد ری ٹچنگ کرنا چاہے نہ اس سے قبل اور نہ اس سے زیادہ مدت پر ، ٹھیک چار ہفتے بعد ہی اگر اس مدت سے قبل ڈائنگ یا بلیچنگ کا عمل دہرایا گیا تو اس طرح آپ پہلے سے رنگے ہوئے بالوں پر دوسرے کیمیاوی عمل کی تہ چڑھا دیں گی اور وہ زیادہ خشک اور کڑک نظر آنے لگیں گے۔ اسی طرح اگر آپ چار ہفتے کے بجائے پانچ یا چھ ہفتے کے بعد انہیں رنگیں یا بلیچ کریں تو اس طرح نیا رنگ اس کے پچھلے رنگ سے ہم آہنگ ہو جائے گا۔ پھر بالوں کو ڈائی کرنے کے بعد بالوں کو تین دن اور تین راتوں تک بالکل خشک رکھیں تاکہ آکسائیڈ کا عمل پوری طرح اثر انداز ہو سکے۔
گھر پر ڈائی کرتے وقت یاد رکھنے والے اصول:
ہمیشہ سب سے پہلے پیچ ٹیسٹ کریں۔ یہ بات بہت ہی اہم ہے خصوصا ایسی صورت میں جب آپ بازار کی کوئی مصنوعات پہلی مرتبہ استعمال کرنے جا رہی ہوں۔ روئی کے ٹکڑے کے ذریعے کان کی لویاکہنی کی پشت پر لگی ہوئی چکنائی کو پہلے صاف کر لیں اور پھر روئی کے ذریعے اس مقام پر رنگ کی ہلکی سی تہہ لگائیں۔ اگر 24گھنٹوں کے اندر رنگ پھٹ جائے یا آپ کو کسی قسم کی جلد کا احساس ہو تو فوراََ انٹی الرجی دوا کھائیں( ایویل ٹیبلٹ موزوں رہے گے) زیادہ مقدار میں پانی پیئیں۔ رنگ لگانے والی جگہ کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور خریدی ہوئی ڈائی کوفوراََ پھینک دیں کسی بھی رنگ کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دیکھ بال کریں اور جس دن بالوں کو رنگ کرنا ہو اس صبح ان میں برش بھی نہ کریں۔
بالوں کے سرخ رنگ کو دور کرنے کی کوشش نہ کریں۔اناڑی اور ناتجربہ کار خواتین بالوں کے اند ر موجود سرخ رنگ کو دور کرنے کی ہمیشہ غلطی کرتی ہیں۔ لیکن بالوں کی اصل ساخت میں سرخ رنگ نہایت اہمیت کا حامل ہے اگر آپ زیادہ مقدار میں ڈائی لگا کر بلیچنگ کے ذریعے اس سرخ رنگ کو دور کرنے کی کوشش کریں گی تو گویا اس سے آخری دفاعی حصار کو بھی توڑ ڈالیں گی جو بالوں کے اندر کسی نقصان دہ ردعمل کو روکنے کے کا واحد ذریعہ ہے۔ خصوصاََ گہرے سیاہ بالوں کے لیے سرخ رنگ کا زیادہ ہائی لائیٹ اس کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے اس کے لیے سرخ رنگ سے فائدہ اٹھائیں اور اسے ختم کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
-
ساون کی خوشبو سے مہکے روپ تیرا انمول
-
موسم گرما،شیر خوار بچے اور ڈی ہائیڈریشن
-
آرائش کے بدلے بدلے انداز لئے
-
لمبے گھنے بالوں کے لئے 11 تجاویز
-
رنگ،انداز عید کے سنگ
-
بغیر میک اپ کے کیسے خوبصورت دکھائی دیا جائے
-
5 پیکس گرمیوں کا قدرتی سنگھار
-
مفید گھریلو ٹوٹکے
-
گیندے کے پھولوں پر اُترا تیرا روپ
-
میک اپ سے لائے چہرے پر بہار
Your Thoughts and Comments
مزید بالوں کی بلیچنگ سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.