Kis Rang Ke Baal Mujh Par Jachain Gay - Article No. 1920

Kis Rang Ke Baal Mujh Par Jachain Gay

کس رنگ کے بال مجھ پر جچیں گے ؟ - تحریر نمبر 1920

یہ بال ہیں یا رنگوں کی اتری قوس قزح

جمعہ 16 نومبر 2018

جویریہ ملک
Chocolate Mauve
ایسی خواتین جن کے بال گہری بھوری رنگت کے ہیں یہ ہلکے درجے کا چاکلیٹی رنگ ان کے بالوں کے نچلے حصے میں نئی جان ڈالنے کے لئے مثالی ہے ۔
Jewel Tones
اگر آپ اپنی شخصیت کا بولڈتاثر پیش کرنا چاہتی ہیں تو Jewel Tonesکی یہ ملٹی کلر لک آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے ۔
Nude Colour
جنوبی ایشیائی خواتین کی رنگت کے ساتھ یہ رنگ نہایت موزوں ہے ۔

اگر آپ اپنی شخصیت کا نفیس پہلو اجاگر کرنا چاہتی تو یہ رنگ خصوصاً آپ کے لئے ہی ہے ۔
نفیس فیس فریمنگ ہائی لائٹس
آج کل روایتی انداز سے فوائل کی مدد سے بالوں کو رنگنے کی تکنیک کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔اب Handpainted تکنیک سے بال رنگنے کے طریقے کو ترجیح دی جارہی ہے جس کی بدولت ہائی لائٹس خاصا قدرتی تاثر پیش کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

فیس فریمنگ ہائی لائٹس کے لئے رنگوں کا انتخاب ہی بہتر ہے ۔


Golden Omber
اس رنگ کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ آپ کے بالوں کی جڑوں سے لے کر ٹپس تک رنگ بتدریج اور آہستہ آہستہ گولڈن ہوتا چلا جائے۔
بے بی لائٹس
نام کی مناسبت سے یہ رنگ بالوں کو بچوں کے بالوں کی مانند نفیس رکھتا ہے اور انہیں بالوں کو بنا نقصان پہنچائے ،سورج کی روشنی سے ملنے والی ہلکی چمک کا تاثر پیش کرتا ہے ۔

Cinnamon Caramel Swirl
گہری بھوری رنگت کے بالوں کی حامل خواتین جو اپنے بالوں کو بدلتے ہوئے رجحان کے ساتھ اپ گریڈ دینا چاہتی ہیں یہ رنگ ان پہ خوب جچے گا۔ان ہائی لائٹس میں ہلکے بھورے رنگوں کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔
Charcoal
اگر کسی بھی سبب قدرتی طور پر آپ کے بال سفید ہونا شروع ہو گئے ہیں تو اسے چھپانے کے لئے آپ کو جدوجہد کرنے کی ہر گز ضرورت نہیں کیونکہ اس سیزن میں چارکول اور اسمو کی رنگ خاصے ان ہیں جو کہ شوخ رنگوں سے گریز کرنے والی خواتین کے لئے مثالی انتخاب ہیں ۔

Burgundy
چاہے آپ اسے برگنڈی کہیں یا بینگنی ،گہرا میہوگنی کہیں یا گہرا میرون یہ رنگ اس بار خاصا مقبول ہے ۔ایسی لڑکیاں یا خواتین جن کے بال گہرے بھورے یا کالے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ با ل رنگوارہی ہیں ان کے لئے یہ رنگ بہترین ثابت ہوگا جس کی رینج بمشکل تین رنگوں سے مکمل قرمزی تک ہے ۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Kis Rang Ke Baal Mujh Par Jachain Gay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.