Aik Ghante Main Gher Ki Safai Kareen - Article No. 2175

Aik Ghante Main Gher Ki Safai Kareen

ایک گھنٹے میں گھر کی صفائی کریں - تحریر نمبر 2175

کیا آپ سست ہیں اور گھر کی صفائی کو پسند نہیں کرتیں

منگل 8 اکتوبر 2019

کیا آپ سست ہیں اور گھر کی صفائی کو پسند نہیں کرتیں یا آپ کل وقتی پروفیشنل ہیں اور گھر کی صفائی کا وقت ہی نہیں ملتا یا پھر آپ بچوں اور گھر کو سنبھالنے میں ہی اتنا مشغول رہتے ہیں کہ گھر کو صاف ستھرا رکھنے کا وقت ہی نہیں مل پاتا؟اور جب گھر کو صاف کرنے لگیں تو پورار دن لگ جاتاہے۔یہ تھکادینے والا مشکل کام ہے۔لیکن یاد رکھیں ایک صاف گھر ایک صحت بخش طرز زندگی کی ضمانت ہے۔

کیونکہ گھر میں کہیں کہیں ہمیشہ صفائی درکار ہوتی ہے۔برٹس جنرل آف سپورٹس میڈیسنز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 20منٹ صاف صفائی کی سر گرمی میں حصہ لینے سے انگیز الٹی اور تناؤ میں 20فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے۔گندے گھروں کو سائنسی بنیادوں پر ڈریسنگ پشن کیا جاتاہے۔
صحت سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی جگہ جہاں ہر چیز سلیقے سے رکھی ہو وہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے اس کے علاوہ بہترین انداز میں ویکیوم اور جھاڑپونچ کی گئی جگہوں پر الرجی کا باعث بننے والے ذرات سے بھی چھٹکارا مل جاتاہے۔

(جاری ہے)

جو سانس کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو روزانہ اپنی گھر پوری طرح صاف کرتے ہیں تو انہیں مہمانوں کی آمد پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔
ڈون اسمالن کو پر صفائی ستھرائی کے موضوع پر مہارت رکھتی ہیں وہ اپنی کتاب ”کلیر دی کلڑ فائیڈہیپی“میں لکھتی ہیں کہ گھرکی صفائی ستھرائی کی شروعات گھر کے مرکزی دروازے سے کریں اور پھر وہاں سے لیکر گھر کے ہر حصہ میں صفائی کیجیے۔

اس حوالے سے چند ٹپس بھی ہیں جن پر عمل کرکے آپ ایک گھنٹے میں گھر صاف کر سکتی ہیں ۔لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ منصوبہ بندی کریں صفائی کا کام کہاں سے شروع کرنا ہے اور ہاں ٹائم سیٹ کرنا نہ بھولیے آپ کو صفائی پڑہی توجہ مرکوز رکھنی ہے اور پرانے رسالے کوسمیٹے ہوئے فیس بک اپ ڈیٹس دیکھنے کی بے چینی میں فون استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
پنکھوں کی صفائی کے لیے تکیے کا پرانا کیس استعمال کریں۔دیواروں کی صفائی کے لیے آپ ایک کپڑے کے ٹکڑے کو ایک ڈنڈی سے باندھ کر دیواروں کی جھاڑ پونچ کر سکتے ہیں۔بیدڈروم کی صفائی اگر جلدی جلدی میں نہیں تو بکھری ہوئی چیزوں کو سمیٹ لیں اور انہیں ایک ڈبے میں ڈال لیں۔ پھرفراغت میں انہیں ترتیب سے اپنی جگہ سے رکھیں ۔اب بستر کی چادر ٹھیک کریں اور ایک کپڑے کی مدد سے فرنیچر ،شیلف کے نمایاں حصے اور تمام ہینڈل صاف کریں اس کے ساتھ ساتھ تصویروں کے فریم ٹی وی اسکرین اور دیگر شوپیسز پر جمی گرد کو صاف کریں۔
جھاڑ پونچ کے بعد ترتیب کے ساتھ رسالوں اور کتابوں کو شیلف یا کافی ٹیبل پر ایک دوسرے کے اوپر رکھ دیں۔
کچن صفائی کے لیے سب سے پہلے سنک کے برتن صاف کریں۔کچن کاؤنٹر کی چیزیں سمیٹیں اور سنک کو صاف کرلیں اس کے لیے بیکنگ سوڈا استعمال کر سکتی ہیں۔کھانا پکانے کے دوران اکثر چولہے پر کھانے پینے کی اشیاء گر جاتی ہیں اور خشک ہونے پر یہ داغ جم جاتے ہیں ۔
ایسے داغ صاف کرنے کے لیے اس پرڈش واشنگ لکو یڈ،بیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر پیسٹ بنائیں اور چولہے پر لیب کرکے چھوڑ دیں10 منٹ بعد کسی سکاچ برائٹ کی مدد سے چولہے پر لگے داغ کو نفاست سے صاف کرلیں یوں آپ کا چولہا بالکل صاف ہو جائے گا۔
باتھ روم کو چمچما تا رکھے نا مناسب صفائی کی وجہ سے گھر کا اگر کوئی حصہ سب سے زیادہ گنداہو سکتا ہے تو وہ ہے باتھ روم کیونکہ یہاں نمی گر مائش کے ساتھ بیکٹیریا کی بھر مارہوتی ہے ۔
باتھ روم میں کلینز پاسر کا اسپرے کریں جس کے بعد بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور ٹوئلٹ برش کی مدد سے نلکے کے آس پاس کی جگہوں کو اچھی طرح صاف کریں اور پھر دھو لیں ۔آخر میں اگر آپ گھر میں خوشگوار احساس ہوا کرناچاہتے ہیں تو پانی میں دار چینی اورلونگ ڈال کر ابال لیں آپ کا گھر اس خوشبو سے مہک جائے گا اور دیگر کھانوں کی خوشبو دب جائے گی۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Aik Ghante Main Gher Ki Safai Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.