Ap Ka Jannat Kadda Kaise Tameer Ho - Article No. 2500

Ap Ka Jannat Kadda Kaise Tameer Ho

آپ کا جنت کدہ کیسے تعمیر ہو - تحریر نمبر 2500

تعمیراتی مواد جمالیاتی تسکین دیتے ہیں

پیر 4 جنوری 2021

گھروں کی تعمیرات کے تخیل بدل رہے ہیں۔دنیا بھر میں بھی کم لاگت والے گھروں کے لئے مختلف تعمیراتی مواد استعمال کئے جاتے ہیں۔ ذاتی گھر تعمیر کرنے کا خواب کیسے حقیقت بنے گا؟یہ سوال آپ کے ذہن میں اٹھ سکتا ہے۔ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان صفحات میں آپ کی حتی الامکان رہنمائی کر دیں تاکہ آپ اپنے خوابوں کی تعبیر کے لئے کوشاں رہیں۔
بجٹ بھی کم اور ذوق بھی اعلیٰ ہو تو
کرائے کا گھر آپ کا سرمایہ خرچ کرتا ہے۔
آپ سال بھر کے کرائے کا تخمینہ لگا لیجئے کچھ نہیں تو چار سے چھ لاکھ روپے اس مد میں خرچ ہوتے ہیں اور آپ کو اندازہ نہیں ہوتا کہ کتنی آسانی سے مہنگی رہائش اختیار کرکے سرمایہ خرچ ہو گیا۔یہی رقم ذاتی گھر کی تعمیر پر صرف کیا گیا ہو تو یہ آپ کے مستقبل کا محافظ سرمایہ کئی نسلوں کے زیر استعمال رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کوشش کیجئے کہ قم پس انداز کرکے،ہاؤس بلڈنگ اتھارٹیز سے Loan لے کر یا آمدنی کے دیگر ذرائع کو استعمال میں لا کر ذاتی مکان تعمیر کر لیا جائے۔


تعمیراتی مواد اور پتھر سے بنا بیرونی حصہ
یہ ایک فعال اور سادہ ڈیزائن ہوتا ہے۔ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کی جتنی موثر صلاحیت پتھر کے مواد میں پائی جاتی ہے وہ اینٹوں میں اس تناسب سے نہیں ہوتیں۔پتھر سے بنی دیواریں سردیوں میں حرارت محفوظ رکھتی ہیں۔یہ اچھا انسو لیٹر مواد ہے جو و بیرونی موسم کو جلد متاثر نہیں کرتا۔

جہاں ضرورت ہو لکڑی استعمال ہو سکتی ہے
تعمیرات میں انفرادیت اور ندرت لانے کے لئے لاؤنج،ڈرائنگ روم اور برآمدوں میں لکڑی کے تختے جیو میٹریکل اسلوب کے ساتھ استعمال کئے جانے لگے ہیں۔یہ ایک حسین اور پُرتاثر تخیل ہے۔کچھ لوگ بڑا پلاٹ لے لیتے ہیں اور پانی کی کمیابی کے باعث اس وسیع تر جگہ پر لان نہیں لگانا چاہیے وہ پودوں،درختوں اور لان کے مختصر حصے کے قریب لکڑی یا بانس سے نشست گاہ بنا لیتے ہیں۔
گیس کا پائپ لائن لگوا کے اس کھلے حصے میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام کرنے کی ترکیب سوچ لیتے ہیں۔
بیرونی حصے پر ٹائلز کی تنصیبات
جدید تعمیراتی رجحانات میں کمروں کے اندربھی اینٹوں کی ایک دیوار یا لاؤنج میں ایک حصہ اینٹوں کے لئے مخصوص کیا جاتا ہے۔عام طور پر ایسے ماہرین تعمیرات جو تجارتی بنیادوں پر مکانات تعمیر کرکے فروخت کرتے ہیں ان کے تخیلات میں تجرباتی سطح کی انفرادیت پائی جاتی ہے ۔آپ اگر تعمیر شدہ مکان خرید رہے ہوں تو مواد کی پائیداری کا ضرور خیال رکھیں۔ڈیزائننگ فعال ہو۔خوشگوار اور جدیدیت کا تاثر بنا ہو تو رہنے والوں کے ذوق کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔بہرطور آپ کا گھر اقتصادی اور ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ ہونا چاہیے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ap Ka Jannat Kadda Kaise Tameer Ho" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.