Araish Ho Androon E Khana - Article No. 2388

Araish Ho Androon E Khana

آرائش ہو اندرون خانہ - تحریر نمبر 2388

مکس اینڈ میچ کا آیا زمانہ

ہفتہ 18 جولائی 2020

گھروں کی آرائش کرتے وقت گھر اور عجائب خانے میں کچھ نہیں بہت سارا فرق محسوس ہونا چاہئے۔ماہرین آرائش آپ کو اپنی فرنیچر کمپنی میں متعدد مشورے دیتے ہیں مثلاً اپنی ضروریات اور اشیاء کی خریداری سے پہلے ایک سادہ کینوس پر اپنا تخلیل وضع کرتے ہیں۔
اگر فرنیچر کی بنیادی اشیاء آپ کے پاس موجود ہیں تو ان کی بناوٹ کو خصوصی تاثر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کا خیال پایہ تکمیل کو پہنچائیے۔
موسم کی بدلتی ہوئی کیفیتوں کو اپنے تقاضوں اور سامان آرائش سے ہم آہنگ کرنا سیکھئے۔اس ضمن میں آپ کو کمروں کے مخملی یا موٹے کپڑے کے گہرے،رنگوں والے پردوں کو مہین جالی،جارجٹ یا پیورلان سے بدلنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔آپ اپنے فیصلوں میں کتنی لچک دکھا سکتے ہیں۔اگر آپ کے پاس پردے اور صوفوں کے کپڑے اور غلاف بدلنے کے لئے بجٹ نہیں تو کوئی بات نہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

(جاری ہے)

آپ دیگر سامان آرائش کی مدد سے کمروں کا بصری تاثر تبدیل کر سکتی ہیں۔ویسے بھی اندرون آرائش کے ماہرین آپ کو جاذب نظر آرائش کے نکات بتاتے ہیں لیکن آپ کا بجٹ جہاں آؤٹ ہو آپ انہیں مطلع کر سکتی ہیں۔سردیوں میں Juteسے بنے وال پیپر حرارت آمیز تاثر دیتے ہیں۔ان سے میچ کرتے ہوئے فرنیچر کا اب زمانہ ہی نہیں رہا۔اب بہت کچھ مکس اینڈ میچ ہوتا ہے اور یہ بصری تاثر بے حد اہمیت رکھتا ہے ۔
اب تو آپ بے دھڑک ہو کر رنگوں اور بناوٹ سے کھیلئے جو چیز نظر میں سمائے،بھلی لگے اسے اپنی ذوق کے مطابق ڈھال لیجئے۔ہم نے ان صفحات میں پہلے ہی آپ کو کیٹلاگڑ میں شائع کی جانے والی تصاویر کے مطابق مقامی ہنر کاروں سے فرنیچر سازی کا مشورہ دیا تھا۔یہ فیصلہ آپ کے بجٹ کو کم ہی غیر متوازن کرتاہے۔
آرائشی اشیاء کے مٹیریل(لوازمات)کیسے ہونے چاہئیں؟
آرائش میں بنیادی اہمیت بناوٹ کی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ خواہ آپ چمڑا،لکڑی،براس یا مختلف دھاتوں مثلاً اسٹیل یا پھر شیشے کی بنی اشیاء خرید سکتی ہیں تو یہ خوبصورت امتزاج بنے گا یہاں مس فٹ کوئی چیز نہیں ۔
کمرے میں حیرت انگیز حد تک شفافیت ،صفائی ستھرائی اور رنگوں کا امتزاج نظر آئے تو اچھا ہے۔ذہانت کے ساتھ اشیاء کا انتخاب کیا جائے تو بہتر رہے گا۔
درج ذیل اشیاء آپ کے ذوق نظر کی ترجمانی کرتی ہیں
اگر لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ Acrylicکے پارچے یا ریشے سے تیار ہونے والی کوئی میز یا ٹرالی کمرے میں رکھی جائے تو اچھی لگے گی۔

2016ء میں دھاتوں کو لکڑی کے لوازم کے ساتھ استعمال کرنے کا رجحان پختہ ہو گا۔مختصر مکانیت میں سکونت اختیار کرنے والے سوچتے ہیں کہ کمروں کو کس طرح کشادہ نظر بنایا جائے اور وہ دیواروں،چھتوں سے لے کر صوفوں کے غلافوں کا کپڑا بھی سفید یا دودھیا سفید لے لیتے ہیں۔بے شک سفید رنگ میں سمائی بھی بہت ہے اور یہ پاکیزگی کا تاثر بھی دیتا ہے۔اب اگر سفید رنگ ہی آپ کا انتخاب ہے تو آرائشی اشیاء مثلاً ایک کاؤچ(دیوان)ٹیبل لیمپ،دیواری تصاویر اور کافی ٹیبل پر رکھی جانے والی اشیاء کو رنگا رنگ بنائیے اس طرح کمرہ روشن نظر آئے گا۔

دیگر آرائشی اشیاء کی اہمیت
لکڑی کا قیمتی فرنیچر بھی اس وقت تک کمرے میں زندگی کی حرارت اور اسے جمالیاتی خوبصورتی عطا نہیں کر سکتا جب تک کہ آپ دیگر مٹیریلز کی بنی اشیاء کی خریداری نہیں کر لیتی۔اب آپ کو سرامکس، آئینے جڑی ٹرے یا شیشے کی ٹرالی،کچھ مجسمے،لیمپس اور قد آور کینڈل سٹینڈ زیاایش ٹرے،لوچیئرز،تازہ پھول یا مصنوعی پودوں کے آرائشی گملے بھی لینے ہیں۔
اسی لئے اشیاء کی جمالیاتی جاذیت اور رنگوں کی کشش کا پہلو مد نظر رکھئے۔پاکستانی دستکاری میں بھی آپ کو خوبصورت ڈیزائنوں پر مشتمل اشیاء مل سکتی ہیں۔بہتر یہی ہے کہ مقامی صنعتوں کو فروغ دیا جائے تاکہ ایک جانب اگر حب الوطنی کے جذبے کی تسکین ہو سکے تو دوسرے پہلو سے عوامی سطح کی پذیرائی بھی ممکن ہو جائے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Araish Ho Androon E Khana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.