Ayeen Munazam Kareen Apni Wardrobe - Article No. 2334

Ayeen Munazam Kareen Apni Wardrobe

آئیں‘منظم کریں اپنی وارڈ روب - تحریر نمبر 2334

ویسے اگر کسی سے پوچھا جائے کہ آپ سب سے زیادہ شاپنگ کس چیز کی کرتے ہیں ؟تو بلا جھجک سب کا جواب”کپڑے “ہوگا۔

جمعہ 17 اپریل 2020

آمنہ ماہم
آج کل کرونا وائرس کی وجہ سے ہر کوئی گھروں میں بند ہے ایسے میں وقت گزارنے کے لئے کیا کیا جائے تو ہمارا اپنی خواتین کو مشورہ ہے کہ یہ وقت گھر کی صفائی اور خاص طور پر الماریوں کی صفائی کے لئے بہترین ہے کیونکہ اب موسم بدل رہا بدلتے موسم کی وجہ سے اب خواتین نے گرمیوں کے کپڑے نکالنے ہیں اور سردیوں کے کپڑے گیلریوں یا الماریوں میں سنبھالتے ہیں ایسے میں یہ بہترین وقت سے اپنی الماریوں کی ترتیب لگانے لگا۔

ویسے اگر کسی سے پوچھا جائے کہ آپ سب سے زیادہ شاپنگ کس چیز کی کرتے ہیں ؟تو بلا جھجک سب کا جواب”کپڑے “ہوگا۔ یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جس کی خریداری خواتین تو خواتین مرد حضرات بھی خاصے شوق سے کرتے ہیں ۔تاہم شاپنگ کرنے کے بعد ان کپڑوں کو رکھنے کے لئے سب سے بہترین جگہ آپ کے کمرے کی ”وارڈ روب“ ہوتی ہے جو نئے تو نئے پرانے کپڑوں کو بھی محفوظ رکھنے کے لئے بہترین انتخاب ہے اور اگر وارڈ روب بکھری ہوئی ہوتو یہ کہیں زیادہ الجھن کا باعث بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق بکھری ہوئی وارڈ روب کا مطلب ہے ایک بکھرا اور پریشان دماغ۔
وارڈ روب میں اوپر تک ٹھنسے ہوئے کپڑوں سے زیادہ مایوس کن کچھ نہیں کیونکہ یہ آپ کے سلیقہ پر ایک بدنما داغ بھی ثابت ہو سکتاہے۔ ایک غیر منظم وارڈ روب آپ کے کمرے کی وضع قطع بگاڑ سکتی ہے ۔اور جو چیز کمرے کی سجاوٹ و آرائش پر اثر انداز ہو وہ بھلا خواتین کو کیسے پسند ہو سکتی ہے چنانچہ ان آسان تجاویز پر بات کرتے ہیں جن کے ذریعے آپ اپنی وارڈ روبوں کو فلمیں اور منظم کر سکتے ہیں۔

منصوبہ بنائیں
اگر وارڈ روب کھولتے ہی تمام کپڑے آپ پر گرپڑیں یا زمین پر بکھرجائیں تو یہ عرصہ کسی بھی انسان کے لئے خاصا تکلیف دہ ہوتاہے لیکن اگر آپ اس مشکل سے بچنا چاہتی ہیں تو الماری کی صفائی کا منصوبہ بنائیں ۔چیزوں کو ترتیب ومنظم رکھنے والے ماہرین کی رائے کے مطابق وارڈ روب کی مکمل صفائی کا منصوبہ سال میں کم از کم دوبار لازمی بنایا جائے اگر آپ کی وارڈ روب بھی خراب ہو رہی ہے تو آج ہی اس کو منظم کرنے کا منصوبہ بنائیں ۔
کچھ گھنٹوں کی محنت ہی آپ کو ایک منظم اور ترتیب وارڈ روب فراہم کردے گی۔
خانے دار درازیں
درازیں آپ کی وارڈ روب کے لئے ایک بہترین اضافہ ہیں لیکن ان درازوں میں موجود سامان جلد ہی آپس میں گڈ مڈ ہونے لگتاہے جس کے باعث درازیں گندی ہونے لگتی ہیں ،اگر آپ وارڈ روب کو منظم دیکھنا چاہتی ہیں تو وارڈ روب کے لئے خانے دار درازوں کا انتخاب کیجیے ،بچوں کی ٹائی اور دوسرے ضروری سامان کے لئے باکس نما درازیں ایک بہترین اور عمدہ ترکیب ہے ۔
غیر ضروری کپڑے وارڈ روب سے دور کیجیے۔
وارڈ روب کو منظم دیکھنے کا ایک اصول یہ بھی ہے کہ جن کپڑوں کا استعمال ضروری نہ ہویا جنھیں آپ نہ پہنیں انھیں وارڈ روب سے نکال دیں۔ فالتو اشیاء یا کپڑے آپ کی وارڈ روب کو بھاری اور غیر منظم کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔اس لئے ایسے کپڑے ،جوتے ،سینڈلز بیگ وغیرہ جو آپ کے استعمال میں نہ ہوں انھیں کسی کو دے دیں۔

اس کے علاوہ غیر ضروری اور فالتو سامان رکھنے کے لئے ڈبے ایک اچھا آئیڈیا ہیں ۔ہر وہ چیز جو کام کی نہیں اور غیر فعال ہے ان کو نظروں سے دور رکھنے کے لئے ڈبے کو استعمال میں لایا جا سکتاہے ۔یہ ان چیزوں کے لئے بھی اچھے ہیں جن کو آپ روز استعمال نہیں کرتے۔
کپڑوں کی تہہ کیسے بنائیں؟
آپ کی وارڈ روب یا وارڈ روب کو منظم دیکھنے کی خواہش کپڑوں کی بنائی گئی تہہ پر بھی خاصی اثر انداز ہوتی ہے ۔
کپڑوں کی تہہ جتنے سلیقہ سے کی جائے گی آپ کی وارڈ روب اتنی ہی کم بکھری اور منظم محسوس ہو گی ۔کپڑوں کو منظم اور ترتیب سے رکھنے کے لئے ان کو ورٹیکل اسٹائل میں تہہ کی جائے اس طرح کپڑے وارڈ روب میں کم جگہ لیں گے اور آپ کی وارڈ روب منظم بھی محسوس ہو گی ۔اسی طرح تولیے وغیرہ کی بھی ورٹیکل تہہ بنائیں تاکہ یہ چیزیں بھی کم جگہ گھیریں اور وارڈ روب بکھری بکھری محسوس نہ ہو۔

فینسی کپڑے ہینگر میں لٹکائیں
جن لوگوں کا حلقہ احباب زیادہ ہوتا ہے وہاں دعوتیں اور تقریبات کا اہتمام زیادہ کیا جاتاہے جب تقریبات معمول سے زیادہ ہوتو فینسی کپڑوں کی تعداد بھی زیادہ ہوتی ہے ان کپڑوں کو تہہ کرکے رکھنے کے بجائے ہینگر کا استعمال کریں ہینگر میں کپڑے صحیح حالت میں رکھے جا سکتے ہیں اور ان میں سلوٹیں وغیرہ بھی نہیں پڑتی اور یہ اسی حالت میں رہتے ہیں جیسا آپ انہیں رکھنا چاہتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ayeen Munazam Kareen Apni Wardrobe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.