Baghban Apni Rah Guzar Saja Ley - Article No. 2502

Baghban Apni Rah Guzar Saja Ley

باغباں اپنی راہ گزر سجا لے - تحریر نمبر 2502

لینڈ اسکیپنگ میں واک وے کے ڈیزائن

بدھ 6 جنوری 2021

اپنے لان کے دبیز گھاس نما غالیچے پر پنسل ہیل یاگرد آلود مردانہ جوتوں سے لوگوں کا گھومنا پھرنا کیسے اچھا لگے گا؟جس طرح آپ اپنے چھوٹے یا بڑے باغیچے کے اندرونی حصوں کو مختلف پتھروں،پھولوں،پتوں اور درختوں سے سجاتے ہیں۔انہیں منفرد زاویوں سے آراستہ کرتے ہیں۔اسی طرح واک وے یعنی گزر گاہوں کے فرش بھی ڈیزائن کرتے ہیں تاکہ لان کی جاذبیت قائم رہے۔
گھاس تادیر تروتازہ رہے۔اب یہ فرش محض پیدل چلنے والوں یعنی لان میں واک کرنے والوں ہی کے لئے نہیں مختص ہوتا بلکہ زیادہ بارش ہونے کی صورت میں یہاں جمع ہونے والے کیچڑ سے بھی محفوظ رہنے اور عام دنوں میں اس گھاس کی حفاظت کے پیش نظر بھی کی جاتی ہے۔
اسٹریٹ،کراس اور کروڈ ڈیزائن
لینڈ اسکیپنگ کے تصورات میں دو یا ایک رویہ روش یا Garden Path بنائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


Straight
اس ڈیزائن میں ایک یا ڈیڑھ فٹ کی شاہراہ مستطیل یا افقی زاویئے سے بنائی جاتی ہے۔آپ کنکریٹ،سیمنٹ یا ابھرے ہوئے پتھروں کی مدد سے فرش بنوا سکتے ہیں۔
Cross
اینٹوں کے وسط میں خلا چھوڑ کر ان اینٹوں کے چاروں اطراف سبزہ قائم رکھا جاتا ہے یعنی سبزے کے وسط میں اینٹ نصب کرکے چاروں اطراف سبزہ دلکش منظر پیش کرتا ہے۔

موزائیک گارڈن پاتھ
یہ چھوٹے پتھروں کو دودھیا،بھورے مائل سرخ یا سلیٹی کسی بھی پسندیدہ رنگ کے پتھروں سے آپ جیو میٹریکل زاویوں سے Shapes تخلیق کرتے ہیں۔یہاں بجری کے ساتھ ساتھ اینٹوں اور پتھروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
Blue Stone
قدرتی نیلے پتھروں سے تعمیر کیا گیا واک وے گھر کے بیرونی حصے کی قدر و قیمت بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس ڈیزائن میں دونوں کناروں پر مختلف قسم کے رنگین پودے رکھے جائیں تو اچھا ہے۔
Tumbled ڈیزائن
یہ نیلے پتھروں کے علاوہ گدلے اور نیم بھورے رنگ کے گلاس (شیشوں) یا پتھروں کی مدد سے بنائے گئے راہ گزر بے حد منفرد ہوتے ہیں۔ یہ گلاس میں بنائے جائیں تو یوں سمجھ لیں کہ یہ فیکٹریوں اور جیولری اور آرائش خانہ کی اشیاء بنانے کا کام آتے ہیں۔
لوگ انہیں سوئمنگ پولز میں بھی استعمال کرتے ہیں۔یہ جیو میٹریکل انداز کے برعکس سادہ اور سیدھا ڈیزائن ہے۔
Bamboo واک
بیمبو (بانس کی چھڑیوں) کی مدد سے فرنیچر اور کچن کی کچھ اشیاء بنائی جاتی ہیں حتیٰ کہ چھوٹے سائز کے گملوں کے لئے خوشنما اور دیدہ زیب ٹوکریاں بھی بنائی جاتی ہیں۔پاکستان اور اس کے قریبی ملکوں میں بانس سے بہت تخلیقی زاویوں سے اشیاء بنائی جاتی ہیں اور اگر آپ گزر گاہوں میں بھی بیمبو جیسے مواد کا استعمال کر سکیں تو یہ تخلیقی کاوش آپ کے لان کو ایک نیا زاویہ اور انفرادیت عطا کر دے گی۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Baghban Apni Rah Guzar Saja Ley" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.