Bed Room Ki Sajawat K Munfarid Aur Dilkash Andaz - Article No. 2515

Bed Room Ki Sajawat K Munfarid Aur Dilkash Andaz

بیڈ روم کی سجاوٹ کے منفرد اور دلکش انداز - تحریر نمبر 2515

ہر ایک کو خوابوں کا بیڈ روم لینا پسند ہے

جمعرات 21 جنوری 2021

بیڈ روم ایک ایسی جگہ ہے جو اپنے مکینوں کو آرام و سکون دے۔ہر ایک کو خوابوں کا بیڈ روم لینا پسند ہے۔جس میں دنیا کی تمام ضروریات اور آسائش موجود ہو جب بھی کوئی شخص انٹرنیٹ پر یا فیشن ولائف اسٹائل رسالوں میں بڑی خوبصورتی سے بستر‘کمرے سجے ہوئے دیکھتا ہے تو وہ ان تمام چیزوں کو حاصل کرنے کی خواہش ضرور کرتا ہے لیکن یقینی طور پر آپ کی جیب آپ کو ایسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے لہٰذا آپ کے بیڈ روم کو خوبصورت انداز میں سجانے کے لئے کچھ آسان ترکیبیں پیش ہیں۔

سائیڈ ٹیبلز پر لیمپ رکھیں
ایک وقت تھا جب صرف سادہ لیمپ جو چھتری کی طرح نظر آتے تھے۔جسے لوگ استعمال کرتے تھے‘لیکن جب آج کل آپ لیمپ کی دکانوں میں داخل ہوتے ہیں تو آپ ان گنت ڈیزائن و اسٹائل کے لیمپس کی کثیر ورائٹی دیکھ کر اُلجھ جاتے ہیں ٹیبل لیمپ عام طور پر بہت سادے‘ہلکے اور چھوٹے ہوتے ہیں اپنے سائیڈ ٹیبل کے سائز کی مناسب سے ٹیبل لیمپ انتخاب کریں کچھ لوگ بڑے لیمپ خریدنے کی غلطی کرتے ہیں جو ان کے فرنیچر کے ساتھ بالکل میچ نہیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


بیڈ شیٹس کا انتخاب
بیڈ شیٹس بیڈ روم کی سجاوٹ کا سب سے اہم حصہ ہیں اور توجہ کا مرکز بھی لہٰذا اپنے بیڈ کے لئے بہترین بیڈ شیٹ کا انتخاب کریں۔انہیں خریدتے وقت ہمیشہ محتاط رہیں۔محترک اور روشن رنگ کمرے کو مزید دلکش بناتے ہیں۔اس کے برعکس ہلکے رنگ اچھے نہیں لگتے ہیں۔ایسی بیڈ شیٹ جن کے ساتھ میچنگ لحاف اور کشن موجود ہوں آج کل با آسانی بازار میں دستیاب ہیں تاکہ آپ کو دوسرا کمبل خریدنے کی ضرورت نہ پڑے جو آپ کے بیڈ شیٹ کے بالکل برعکس ہو۔
سفید بیس کے ساتھ گہرے رنگوں کے پرنٹس والی بیڈ شیٹس عموماً دلکش تاثر دیتی ہیں۔
دیوار کے لئے سجاوٹ
دیوار میں لٹکانے کے لئے کئی لوازمات ہیں۔جو آپ کی دیواروں کو خوبصورت انداز میں بھر سکتے ہیں آپ حیرت انگیز مناظر اور افراد خانہ کی تصاویر کو سجاوٹ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔پرکشش دیوار گیر گھڑی بھی کمرے کی خوبصورتی اُبھارتی ہے وال کلاک کو اپنے بیڈ کی ترتیب کے مطابق سامنے اور دیوار کے درمیانی مقام پر لگائیں اگر آپ ان ساری چیزوں کے بجائے دوسری اشیاء چاہتے ہیں تو پھر انتخاب بہت دانشمندی کے ساتھ کریں۔
اپنے بجٹ کو بھی ذہن میں رکھیں۔
بیڈ روم کے لئے فرنیچر
عام طور پر سونے کے کمرے کا فرنیچر بیڈ ہوتا ہے۔جس میں سائیڈ ٹیبلز‘ڈریسنگ ٹیبل اور اسٹول ہوتے ہیں لیکن اگر آپ اپنے لئے دستیاب جگہ پر ایک چھوٹا سا صوفہ سیٹ رکھنا پسند کرتے ہیں تو ضرور رکھیں۔
رنگین بیڈ روم
یہ ایک اچھا خیال ہے کہ آپ اپنے کمرے کو رنگوں اور خوشنما پرنٹ والے وال پیپروں سے رنگین بنائیں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اپنی
ساری چیزوں کو صاف ستھرا رکھیں ورنہ جو بھی کوشش کی گئی ہے اور خرچ کی گئی رقم بے کار ہو گی۔
مندرجہ بالا تمام آسان نکات اور تراکیب سے آپ اپنے سونے کے کمرے کو موٴثر انداز میں سجا سکتے ہیں۔آپ اپنے پیارے گھر میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرنے کے بعد خود کو مطمئن محسوس کریں گے۔آج کے دور کی جدید دنیا میں آپ کے لئے دستیاب ہر چیز کی سجاوٹ اور ڈیزائننگ ضروری ہے لہٰذا فیشن کے دھارے میں آنے والے نئے رجحانات کے ساتھ ہمیشہ اپ ڈیٹ رہیں۔ان تمام ڈیزائننگ آئیڈیاز سے آپ کو ایک خوشگوار تاثر ملتا ہے اور آپ کو تازگی ملتی ہے۔آپ اپنے دوستوں سے جو تعریف حاصل کرتے ہیں۔اس سے ڈیزائننگ اور سجاوٹ کے میدان میں آپ کی مہارت میں مزید بہتری آتی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bed Room Ki Sajawat K Munfarid Aur Dilkash Andaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.