Bottlon Mein Chaman Ugaiye - Article No. 3144

Bottlon Mein Chaman Ugaiye

بوتلوں میں چمن اُگائیے - تحریر نمبر 3144

رنگوں کی دنیا آباد ہو جائے گی

پیر 29 مئی 2023

اگر آپ کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش کی خواہش ہیں اور چاہتی ہیں کہ اپنے اطراف میں رنگوں کی ایک دنیا سجائیں تو شیشے کے مرتبان اور بوتلوں کا استعمال ایک نیا اور منفرد انداز آرائش ثابت ہو گا۔
اس امر کے لئے شیشے کے مرتبان کا استعمال شاید بوتلوں کے مقابلے میں آسان ہو مگر یہ کثیر المقاصد نہیں۔مضبوط مرتبان پودوں کی شاخوں کے ذریعے نئے پودے لگانے کے لئے بہترین ہیں۔
ان شاخوں کو اس وقت تک پانی میں رکھنا ضروری ہے جب تک ان کی جڑیں کافی حد تک مٹی میں نئے پودے کی صورت میں لگانے کے قابل نہ ہو جائیں۔
ایسے ہی کئی لاتعداد اور کم واضع طریقوں سے ان مرتبانوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے ان میں سیپیاں،رنگ برنگی ریت،ماربل یا پتھروں کو سجانا ایک منفرد انداز پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

اس طرح ایک سادہ سا مرتبان برآمدوں کی میزوں،شیلفز،کونوں اور درازوں کی آرائش میں چار چاند لگا دیں گے،ساتھ ہی آپ کے گھر کے ویران گوشوں میں تخلیقی منظر اُبھر آئے گا۔

ان بوتلوں کو مضبوط تاروں کے ذریعے اپنی من پسند جگہوں پر لٹکایا بھی جا سکتا ہے خاص کر درختوں کی شاخوں پر گلاس پینٹ کی مدد سے ان بوتلوں کو خوبصورت کینڈل ہولڈز (موم بتی رکھنے کے جار) کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس کے استعمال کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس کی دیواریں موم بتی کو بھجنے سے بھی بچائیں گی۔تاہم بوتلوں کا متبادل استعمال آپ کے اندر چھپا تخلیق کار باغبان سامنے لانے کے لئے خاصا موزوں طریقہ ثابت ہو گا۔
ہر شکل،سائز اور رنگوں کی بوتلیں اوپر بیان کردہ اور ایسے ہی لاتعداد مقاصد کے لئے بروئے کار لائی جا سکتی ہیں اور اگر آپ کے پاس شیشے کی بوتل کاٹنے کے لئے کٹر موجود ہو تو اس سے بہتر کیا بات ہو گی جبکہ بوتل لیمپ بیس (Bottle Lamp Bases) خاصا دقیانوسی ہوتا جا رہا ہے البتہ ان کے ذریعے دیوار کی تعمیر ایک نیا اور منفرد رجحان ہے۔کیاریوں،گیراج اور تالاب کے گرد چھوٹی بڑی شیشے کی دیواریں ایک مہذب اور دلفریب منظر کی عکاسی کرتی ہیں۔
بدقسمتی سے پاکستان میں یہ رجحان فروغ نہیں پا سکا بلاشبہ وہ دن دور نہیں جب باقاعدہ گھروں کی تعمیر ریسائیکل بوتلوں کی مدد سے ہو گی۔بوتلوں کے سائز کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ تعمیر کس درجے کی ہے البتہ رنگوں کی کوئی قید نہیں۔بوتلوں کو قطار در قطار رکھ کر انہیں Adobe کچی اینٹیں،سیمنٹ،Stuco سنگِ مرمر کا چونا،مٹی پلاسٹر اور Mortar ریت اور پانی کا آمیزہ چونا کی مدد سے لگایا جا سکتا ہے۔اگر تعمیر بڑے پیمانے پر کرنی ہے تو ضروری ہے کہ پہلے ایک مضبوط بنیاد رکھی جائے۔سورج کی شعاعوں کے ساتھ رنگ برنگی شیشے کی بوتلوں کا حسین امتزاج بڑا جاذب نظر ثابت ہو گا۔البتہ ان امور کی انجام دہی کے دوران موٹے دستانے پہننا نہ بھولیں اور شیشے کو احتیاط سے استعمال کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bottlon Mein Chaman Ugaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.