Dusting Ko Kaise Muasar Banayeen - Article No. 2781

Dusting Ko Kaise Muasar Banayeen

ڈسٹنگ کو کیسے موٴثر بنائیں - تحریر نمبر 2781

آیئے گھر بار سجائیں

ہفتہ 8 جنوری 2022

فرنیچر پر جمی دھول مٹی دن میں کئی بار صاف کرنی پڑتی ہے۔سردیوں میں خاص کر جب کمروں اور ٹیرس کی کھڑکیوں کو کھولنا ضروری ہوتا ہے تاکہ تازہ ہوا گھر میں داخل ہو،گھروں میں دھوپ اور تازہ ہوا آئے اور صحت مند انرجی سے مستفید ہو سکیں۔
بے بی وائپس
فریج اور دروازوں کے ہینڈل پر جمے داغ،چابیوں کے میل اور لیپ ٹاپ کے کی بورڈ پر جمی گندگی کو صاف کرنے کے لئے بے بی وائپس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ان وائپس پر جراثیم کش مائع اور غلاظت کی صفائی کے لئے مخصوص محلول پہلے سے موجود ہوتا ہے۔لیکن لیپ ٹاپ کو صاف کرنے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہے۔یہ بند ہو،کنکشن نکال دیا جائے اور اسکرین پر استعمال نہ کریں۔
پالش والے فرنیچر کو صاف کرنے کے لئے
آپ کے گھر میں فیبرک سافٹنر کپڑے دھونے کے بعد تقریباً ہر موسم میں استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ کے گھر میں لکڑی کا پالش والا فرنیچر ہے تو اسے کبھی گیلے کپڑے سے نہ صاف کریں۔فیبرک سافٹنر میں تھوڑا سا پانی ملا کر مائع بنا لیں اور اس کو کپڑے پر لگا کر یا پالش والے اور سخت فرنیچر کو صاف کر لیا جائے تو یہ نیا جیسا ہو جائے گا۔
تکیے کے غلاف سے پنکھے کی صفائی
ایک پرانا مگر صاف تکیہ غلاف کو پنکھے کی پر پہ چڑھا دیں اور اچھی طرح پنکھے کو پونچھتے ہوئے غلاف اُتار دیں۔
کچھ گھروں میں ڈٹرجنٹ ملے پانی کی مدد سے اسفنج کے ساتھ پنکھے صاف کئے جاتے ہیں طریقہ یہ بھی غلط نہیں مگر آپ کے پاس اونچا اسٹول یا سیڑھی ہونی چاہئے گیلا پنکھا خشک کپڑے سے پونچھ لینا ضروری ہے تاکہ پروں کو زنگ نہ لگے۔
پینٹ برشز اور ٹوتھ برشز
باریک جالیوں والے فرنیچر،میز،کرسیوں کے کونوں اور کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لئے پینٹ برشز اور ٹوتھ برشز کو استعمال کرکے دیکھیں ۔
جہاں انگلیاں نہیں پہنچ پاتیں وہاں یہ ٹوتھ برشز پہنچ جاتے ہیں۔
اخباری کاغذ
واش روم اور گھریلو آرائش کے لئے استعمال ہونے والے آئینوں پر گرد و غبار یا پانی کے چھینٹے پڑ جاتے ہیں۔ان کی موثر ترین صفائی کے لئے اخباری کاغذ بہترین ہتھیار ہوتا ہے۔آپ سادہ پانی یا آئینے صاف کرنے والے کیمیائی محلول کے چند قطروں کو شامل کرکے اگر آپ کپڑا استعمال کریں گی تو یہ داغ دھبے دیر سے صاف ہوں گے اور ان کے نشانات رہ بھی سکتے ہیں اور مناسب یہ ہے کہ انگریزی اخبار کے فالتو حصوں کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جائے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Dusting Ko Kaise Muasar Banayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.