Ghar Ki Tazaeen Aaraysh Mein Pakistani Usloob - Article No. 1871

Ghar Ki Tazaeen Aaraysh Mein Pakistani Usloob

گھر کی تزئین وآرائش میں پاکستانی اسلوب - تحریر نمبر 1871

یہ سجاوٹ ہماری ثقافت اور جدید طرز زندگی کا عکس پیش کرتی ہے

جمعرات 13 ستمبر 2018

گھر کی تزئین وآرائش میں پاکستانی اسلوب
یہ سجاوٹ ہماری ثقافت اور جدید طرز زندگی کا عکس پیش کرتی ہے
چارپائی
فارسی زبان میں چارپائی کے معنی چار پائیوں والے بستر کے ہیں ۔چارپائی ،منجی اور کھٹیا کے نام سے جانے جانا والا یہ روائتی بستر سادے سے لکڑی کے فریم اور Juteسے لے کر خوبصورت نقش ونگار والے فریم اور رنگ بر نگے بید سے بنی ہوئی بھی مارکیٹ میں با آسانی دستیاب ہیں ۔

اس کے پائے پر مہارت سے ساتھ نقش ونگاری کر کے مختلف رنگوں سے مزین کیاجا تا تھا اور کھجورکے درخت کے پتوں یا Juteسے بنی رسی کی مدد سے بینی جاتی تھی ۔اب اس کے لوہے کے مختلف ڈیزائن والے فریمز دستیاب ہیں جنہیں پلاسٹک کی بنی رسیوں کی مدد سے بینا جاتا ہے ۔چارپائی کا استعمال گرم علاقوں میں زیادہ دیکھنے میں آتا ہے جس کی وجہ اس کی تیاری میں استعمال کی جانے والی اشیاء ہیں جو گرم شاموں میں راحت کا باعث بنتی ہیں ۔

(جاری ہے)

آج کل بڑے بڑے دیسی کھانوں کے ریسٹورنٹس ،چائے خانوں اور ڈھابوں پر چارپائی کا ہونا لازم ماناجاتا ہے ۔دنیا کی سب سے بڑی چارپائی ڈیرہ غازی خان میں پائی جاتی ہے ۔
چٹائی
سوکھی گھا س اور Juteسے تیار کی جانے والی چٹائی عام طور پر زمین پہ بچھانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے ۔چٹائی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بیٹھنے میں انتہائی آرام دہ اور اس کی صفائی کرنا بہت آسان ہے ۔
گرمیوں کے موسم میں قدرتی اشیاء سے بنی چٹائیاں باعث راحت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب چٹائیوں کااستعمال کھڑکی اور دروازوں پر پردے کے طور پر بھی باکثرت کیاجاتا ہے ۔جسے مختلف پودوں کے پتوں کی مدد سے تیار کیا جا تا ہے۔ ان پتوں کو ریگر انتہائی مہارت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں ۔سادہ چٹائیاں عموما بڑی عید کے موقع پر قربانی کے وقت کام آتی ہے ۔
کئی کاریگر ان پتوں کی چٹائیوں کو خوبصورت رنگوں میں رنگ کر پیش کرتے ہیں ۔تا ہم اب پلاسٹک سے تیارکردہ چٹائیاں بھی دستیاب ہیں ۔چٹائیوں کا استعمال کئی صدیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے کہتے ہیں مشرقی وسطیٰ میں ان چٹائیوں پر خطاطی کی جاتی تھی اور انہیں دروازوں اور کھڑکیوں کی زینت بنایاجاتا تھا ۔
پست قامت روایتی کرسیاں
روایتی فرنیچر سے شغف رکھنے والے باذوق افراد کی اولین پسند یہ پست قامت کرسیاں ہیں ۔
Teakسے بنے فریم میں سو تلی سے بنی یہ کرسیاں ہماری روایتی میرا ث کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انتہائی مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ ان کرسیوں پر نقش ونگاری کی جاتی ہے جن پرشوخ رنگوں کا استعمال کرکے انہیں اور بھی دلکش بنایاجاتا ہے ۔ہمارے ڈیزائنرز نے اس ثقافتی ورثے کو ہمارے آپ کے گھر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس کے زیادہ تر کاریگروں کا تعلق اندرون سندھ اور اندرون پنجاب سے ہوتا ہے جو اس کام میں خاص مہارت رکھتے ہیں ۔
Minimalist Decorکا نظر یہ رکھنے والے ڈیزائنرز کا ماننا ہے انہیں کم سے کم تعداد میں رکھا جائے تا کہ کمرے میں موجود دیگر اشیاء مانند نہ پڑ نے پائیں اور آپ کا کمرہ متوازن انداز میں کی گئی آرائش کا منظر پیش کرے۔
رلیاں
اندرون سندھ کی محبت کش اور ہنر مند خواتین کی مہارت کا اعلیٰ شاہکار رلی ہے ۔یہ رلی خوبصورت اور منفرد رنگوں کی سوتی کپڑے کی پٹیوں کو نفاست اور مہارت کے ساتھ سی کران پر آئینوں کے ٹکڑے ،موتی نگینے اور ستارے ٹانک کر تیار کئے جاتے ہیں ۔یہ عام طور پرتین اقسام کی ہوتی ہے جن میں پیچ ورک ،ایمبر ائیڈری اور ایپلک کاکام شامل ہیں ۔اس دلکشRali آرٹ ورک نے پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونی ملک کے صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے ۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Tazaeen Aaraysh Mein Pakistani Usloob" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.