Ghar Sajaain Stress Bhagaain - Article No. 3030

Ghar Sajaain Stress Bhagaain

گھر سجائیں سٹریس بھگائیں - تحریر نمبر 3030

غیر ضروری اشیاء کی بھرمار ذہنی دباؤ کو ظاہر کرتی ہے

بدھ 14 دسمبر 2022

راحیلہ مغل
گھر میں اشیاء کے رنگ،بنیادی تصور یا خاکے ایسے ہونے چاہئیں جن پر نگاہ پڑتے ہی سٹریس دور ہو جائے۔اکثر ہم سے اسی جگہ غلطیاں سرزد ہوتی ہیں یوں گھروں کی غیر متوازن آرائش ذہنی کوفت میں مبتلا رکھتی ہے۔ذیل میں چند تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جو مکان کی مکانیت کی گنجائش اور آرائش کے تصورات کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

آپ کے بستر پر اضافی تکیے اور کشنز ضرورت کے ساتھ ساتھ اضافی آرائش کا مقصد پورا کرتے ہیں۔انہیں دیکھ کر تصویروں میں سجا ہوا سونے کا کمرہ آرام دہ اور پُرسکون رہائش کا تصور پیش کرتا ہے۔آپ بھی اپنے بستر کو بیڈ سپریڈ کی مدد سے آراستہ کریں۔بڑے بستر پر پانچ کشنز اور چھوٹے پر تین کشنز رکھ دیں،اچھے لگیں گے۔غیر ضروری اشیاء کی بھرمار ذہنی دباؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اضافی چیزیں ضرورت مندوں کو دے دیا کریں اور اسی طرح سٹور روم کا بہت سا انبار ٹھکانے لگے گا۔اگر پرتکلف مہمانداری نہ ہو رہی ہو یا آپ کچن میں رکھی میز پر کھانا کھا رہے ہوں تو ضروری نہیں کہ ایک ہی رنگ اور ڈیزائن کے برتن استعمال کریں لیکن کوشش یہی کرنی چاہئے کہ برتن یقینی طور پر مہنگے نہ ہوں مگر رکھنے میں خوبصورت اور شاندار نقوش کے ہوں تاکہ افسردگی دور ہو۔

اگر ”مس میچڈ“ برتن استعمال کریں تو بھی قباحت نہیں!بس مہمانوں کے سامنے ایسا نہ کریں۔مہمانداری کیلئے ڈنر اور ٹی سیٹ علیحدہ رکھیں۔عام استعمال کے برتنوں میں مہمانوں کی تواضع نہ کریں ممکن ہے ان برتنوں کی بد وضعی بھی سٹریس کا سبب بن رہی ہو۔انٹیریئرز تھراپسٹ کے مطابق اگر گھر کا ماحول پُرسکون ہو تو گھر میں رہنے والے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
یعنی گھر سے غیر ضروری اشیاء کو نکال کر زندگی میں کئی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔لیکن کیسے طے کریں کہ کون سا سامان غیر ضروری ہے اور اسے گھر سے نکالنے کے بعد ہمیں کیسا محسوس ہو گا؟
ماہرین کا خیال ہے کہ اگر آپ کا گھر آرام دہ نہ ہو تو یہ ہی احساسات آپ کے مستقل احساسات بن جاتے ہیں۔یعنی آپ کے ذہن کا ایک حصہ ہر وقت گھبراہٹ اور بے چینی کو محسوس کرتا ہے۔
گھر میں غیر ضروری جگہ گھیرنے والی وہ چیزیں ہوتی ہیں جو آپ کو کسی طرح کی خوشی نہیں دیتیں نہ ہی اچھا محسوس کرا رہی ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی ایسی چیز جو آپ استعمال نہیں کرتے،آپ کو پسند نہیں یا جس میں آپ کی کوئی دلچسپی نہیں ہوتی اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح آپ کے کام آتی ہے،اسے آپ کی زندگی یا گھر میں قیمتی جگہ کو استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Sajaain Stress Bhagaain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.