Gher K Stylish Darwaze - Article No. 2103

Gher K Stylish Darwaze

گھر کے اسٹائلش اندرونی دروازے - تحریر نمبر 2103

فرنچ ڈورمہنگے ہونے کے باوجود بہت پریکٹیکل ہوتے ہیں،اگر آپ کی جیب اجازت دے تو یہ بہترین آپشن بھی ثابت ہوتے ہیں

بدھ 26 جون 2019

راحیلہ مغل
دروازے ہمارے کمروں اور گھر کا ایک کردار بن جاتے ہیں ،اس لیے وہی دروازے منتخب کریں ،جو آپ کے گھر کے انٹیر ےئرڈیزائن سے بہترین ملاپ کھائیں۔گھر کے اندرون دروازوں کے لیے بہتر اسٹائل اور ڈیزائن کومنتخب کرنے میں ہم آپ کی رہنمائی کے لیے کچھ ڈیزائنزکا ذکر کررہے ہیں۔
پاکٹ ڈور:یہ ایک منفرد اسٹائل ہے،جسے لوگ ذوق وشوق سے منتخب کرتے ہیں۔

پاکٹ ڈور اورروایتی دروازے میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ اسے دروازے دیوار کے اندر چھپ سکتے ہیں ۔یعنی جب آپ انہیں کھولیں تو یہ دیواروں کی طرف کھسک کر بند ہو جاتے ہیں ۔یہ کچھ زیادہ پیچیدہ نہیں ہوتا لیکن اس میں ذرا ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے ۔بہت سے لوگ اپنے بیڈرومز کے لیے انہیں منتخب کرتے ہیں لیکن انہیں گھر میں دیگر جگہوں پر بھی لگا یا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)


فرنچ ڈور:فرنچ ڈور اندرونی دروازوں کے لیے بہت مشہور ہیں ۔انہیں منتخب کرنے والے جانتے ہیں کہ یہ دل کو بہت لبھاتے ہیں ،اسی وجہ سے وہ ان کی منہ مانگی قیمت بھی ادا کرتے ہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ مہنگے ہونے کے باوجود فرنچ ڈور بہت پر یکٹیکل ہوتے ہیں اور اگر آپ کی جیب اجازت دے تو یہ بہترین آپشن بھی ثابت ہوتے ہیں،جس سے آپ کے گھر کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

بارن ڈور:یہ دروازہ بھی دیگر دروازوں سے مختلف ہے ۔شاید آپ سمجھتے ہوں کہ بارن ڈور باہر لگانے والا دروازہ ہے لیکن اگر آپ اندرونی دروازوں کے ڈیزائن یا ٹرینڈز پر غور کریں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ بارن ڈور گھر کے اندر استعمال ہونے والے دروازوں میں بہت مقبول ہیں ۔اگر آپ اپنے گھرمیں کنٹری اسٹائل ڈیکوراپنا نے جارہے ہیں تو بارن ڈور اس کے لیے بہترین اضافہ ہو گا۔
بہت سے لوگ اس دروازے کو اپنے ماسٹر بیڈ روم کے لیے منتخب کرتے ہیں۔اگر آپ اپنے گھر کے نقشے کو غیر معمولی اور مختلف ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو اس قسم کے دروازے آپ کی خواہش پوری کر سکتے ہیں ۔اس کی تنصیب ،روایتی دروازوں سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ یہ اپنے فریم میں لٹکے ہوتے ہیں اور عام دروازوں سے قدرے بڑے ہوتے ہیں ۔آپ عموماً انہیں بڑی اینٹر ینس میں دیکھتے ہیں تاہم اپنی مرضی سے آپ اسے بیڈ روم یا لیونگ روم میں بھی لگا سکتے ہیں۔

کولونیل ڈور:اگر آپ کو نقش ونگار یا کاشی کاری والا دروازہ لگوانا ہے تو کولونیکل ڈور اس کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے ۔یہ دروازہ سجاوٹی نقطہ نگاہ سے بہتر بھی ہے اور پر یکٹیکل بھی ۔ان دروازوں کا ڈیزائن دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیتا ہے کیونکہ ان کی دلکشی سے کوئی منہ نہیں موڑ سکتایہ دروازہ آپ کے کمرے کی شان بڑھاتاہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Gher K Stylish Darwaze" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.