Khirki Aur Darichon Ka Araishi Pehlu - Article No. 3149

Khirki Aur Darichon Ka Araishi Pehlu

کھڑکی اور دریچوں کا آرائشی پہلو - تحریر نمبر 3149

ونڈو بلائنڈز اجاگر کرتی ہیں

پیر 5 جون 2023

خواتین ہر لمحہ امور خانہ داری میں محو نظر آتی ہیں اور ان کی کوشش یہی ہوتی ہے گھر کی صفائی،ستھرائی کے ساتھ ساتھ اس کی تزئین و آرائش بھی انتہائی منفرد انداز سے کی جائے۔اس غرض سے وہ کبھی فرنیچر بدلنے کی خواہاں ہوتی ہیں تو کبھی فرنیچر کی جگہ بدلنے کی۔کیسا ہو اگر اس بار آپ کچھ الگ انداز سے گھر کو سجائیں اس بار پردوں کی جگہ ونڈو بلائنڈز کو دی جائے!
ونڈو بلائنڈز بنانے کی شروعات اٹھارویں صدی سے بھی پہلے کی گئی تھی اور Venetian Blinds سب سے قدیم طرز کے ونڈو بلائنڈز ہیں۔

ونڈو بلائنڈز کی بھی کئی مختلف اور دیدہ زیب اقسام موجود ہیں جو نہ صرف گھر کو موسم کے سرد گرم،بے پردگی اور گرد و غبار سے محفوظ رکھتی ہیں بلکہ آپ کی کھڑکی اور دروازوں کا خاصا اسٹائلش اور خوبصورت تاثر پیش کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ذیل میں اس کی اقسام سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہے،ملاحظہ کیجئے:
Wood & Faux Wood Blinds
Bamboo یعنی نفیس سے بانس سے لے کر ماربل تک مختلف اور جدید طرز کی لکڑی کے بلائنڈز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

اس طرز کے بلائنڈز خصوصاً ایسے کمروں میں زیادہ جچتے ہیں جہاں لکڑی کا فلور یا فرنیچر موجود ہو۔
عمودی بلائنڈز (Vertical Blinds)
اس طرز کے بلائنڈز زیادہ تر Patio اسٹائل کے دروازوں کے ساتھ دیکھنے میں آتے ہیں یہ ونڈو بلائنڈز پائیدار ہوتے ہیں۔ساتھ ہی ان کی صفائی کرنا انتہائی آسان ہوتا ہے اور Rungs میں لگی ڈوری یعنی Tussle کی مدد سے آپ روشنی کی مقدار پر بھی قابو رکھ سکتی ہیں۔
آپ کو جتنی روشنی درکار ہو اس کا پیمانہ خود متعین کیجئے۔
Roman Shades
اس طرز کے ونڈو شیڈز میں آپ کے پاس اپنا پسندیدہ رنگ چننے کی آزادی ہوتی ہے۔Roman Shades کپڑے سے تیار کئے جاتے ہیں تاکہ یہ آسانی کے ساتھ فولڈ کئے جا سکیں۔ان کی صفائی باقی شیڈز کے مقابلے میں مشکل ہوتی ہے البتہ اس کی بھی کئی اقسام ہیں جو باآسانی واشنگ مشین میں دھوئی جا سکتی ہے۔

Roller/Solar Shades
اس طرز کے ونڈو بلائنڈز یا شیڈز ایسے گھروں کے لئے مثالی ہیں جہاں دیواروں کی جگہ بڑی بڑی شیشے کی کھڑکیاں نصب ہوتی ہیں۔یہ نہ صرف روشنی کا دفاع کرتے ہیں بلکہ ان کے اوقات میں سورج کی مضر صحت شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔یہ شیڈز رولر کی طرح اوپر کی جانب رول ہوتے ہیں۔ان شیڈز میں مختلف رنگ اور ڈیزائنز دستیاب ہیں جو گھر کے ساتھ ساتھ دفتری ضرورتوں کے لئے بھی نہایتموزوں ہے۔

Cellular/Honeycomb Shades
ان شیڈز کو کناروں سے دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ پٹیوں کا اندرونی حصہ لہرے کی شکل میں ہوتا ہے اور ان پٹیوں کے درمیان کسی قسم کا فاصلہ نہیں ہوتا جو خواب گاہ کے لئے اور گھر کو بے پردگی سے بچانے کے لئے مثالی ہے۔یہ ہلکے مگر کڑک کپڑے سے تیار کئے جاتے ہیں۔تو پھر بنا وقت ضائع کئے اس بار اپنے گھر کی اور فرنیچر کے حساب سے موزوں ترین ونڈو بلائنڈز یا شیڈز کا انتخاب کر لیں اور گھر کو سجائیں ایک منفرد انداز سے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khirki Aur Darichon Ka Araishi Pehlu" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.