Khushbu Say Ghar Mehkain - Article No. 1963

Khushbu Say Ghar Mehkain

خوشبو سے گھر مہکائیں - تحریر نمبر 1963

سردیوں کے دن ہیں ۔گھروں میں ہیٹر جل رہے ہیں ۔لحاف نکلے ہوئے ہیں ۔بیڈ پر لحاف رکھے ہوں تو کمرہ بوجھل سا محسوس ہوتا ہے ۔

پیر 14 جنوری 2019

ام زینب
سردیوں کے دن ہیں ۔گھروں میں ہیٹر جل رہے ہیں ۔لحاف نکلے ہوئے ہیں ۔بیڈ پر لحاف رکھے ہوں تو کمرہ بوجھل سا محسوس ہوتا ہے ۔ایسے میں اگر آپ کے کمرے خوشبو سے معطررہیں تو کمرے بوجھ نہیں بلکہ خوبصورت لگیں گے۔اس مقصد کے لئے عام طور پر لوگ اےئر فریشز استعمال کرتے ہیں ۔مگر یقین کریں کہ یہ اےئر فریشز کیمیائی اجزا سے بھر پور ہوتے ہیں اس لئے آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو قدرتی اجزا کی مدد سے گھر پر ہی ایک مہکتا اور خوشبو دار اےئر فریشز بنانا سکھاتے ہیں ۔


جو آپ کے گھر کو تروتازہ خوشبو سے مہکادے گا اور آپ کیمیائی اجزا سے بھی محفوظ رہیں گی۔اس سے قبل کہ ہم آپ کو اےئر فریشز بناناسکھائیں آپ کو قدرتی خوشبو کے بارے میں بتاتے ہیں آپ نے سنا ہو گا کہ رنگوں کی مدد سے بیمار لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے اس طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ خوشبوؤں کی مدد سے بیماروں کا علاج کیا جاتا ہے اس علاج کو اروما تھیرابی کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)


اس تھیرابی کے تحت قدرتی جڑی بوٹیوں اور درخت سے حاصل کئے گئے تیل کو فرد کی ذہنی‘جذباتی‘روحانی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔یہ آجکل نہایت مقبول تھیرابی ہے ۔اس لئے آج ہم آپ کو گھر پر قدرتی اےئر فریشز بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔
اس کیلئے ایستشٹا آئل اور یوکا سٹیس منتخب کریں میٹھے بادام کا تیل اور بانس کی ڈنڈیاں لیں ۔

آپ اس مرکب کو جتنی مقدار میں چاہیں تیار کرلیں ۔یہ آپ پر منحصر ہے ۔بس یاد رکھنا ضروری ہے کہ مرکب تیار کرنے سے ان Essential Oil 30 فیصد اور70 Palm Oilفیصد لیں ۔دونوں کو بوتل میں ڈال لیں ۔اور بوتل ہلائیں تا کہ مرکب اچھی طرح مکس ہو جائیں ۔اب اس میں بانس کی SticksڈالیںSticksکی تعداد5یا7عدد ہو۔پھر ان سٹکس کو مرکب میں ہلائیں یہ مرکب اور اس میں موجود بانس کی Sticksآپ کے گھر کو کئی دن تک دھیمی دھیمی خوشبو سے معطر رکھے گا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khushbu Say Ghar Mehkain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.