Khushbu Se Mehkain Apna Ghar - Article No. 2401

Khushbu Se Mehkain Apna Ghar

خوشبو سے مہکائیں اپنا گھر - تحریر نمبر 2401

اگر آپ کے کمرے خوشبو سے معطر رہیں تو کمرے بوجھل نہیں بلکہ فریش لگیں گے

منگل 18 اگست 2020

موسم برسات میں نمی کی شرح انتہائی بلند ہو جاتی ہے اس موسم میں بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہو جاتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہر گھر میں نمی کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔ہر کمرہ بوجھل سا محسوس ہوتا ہے ایسے میں اگر آپ کے کمرے خوشبو سے معطر رہیں تو کمرے بوجھل نہیں بلکہ فریش لگیں گے۔اس مقصد کے لئے عام طور پر لوگ ایئر فریشنر استعمال کرتے ہیں۔
مگر یقین کریں کہ یہ ایئر فریشنر کیمیائی اجزاء سے بھر پور ہوتے ہیں ان کی قیمت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے ۔خرچہ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم بار بار اسے استعمال نہیں کر پاتے۔آئیے آپ کو گھر میں ایئر فریشنر بنانے کے طریقے بتاتے ہیں اور ایک بار گھر پر بنانے کے بعد آپ بازار والا فریشنر استعمال کرنا چھوڑ دیں گے۔
سب سے پہلے ہم آپ کو قدرتی اجزاء کی مدد سے گھر پر ہی ایک مہکتا اور خوشبو دار ایئر فریشنر بنانا سکھاتے ہیں جو آپ کے گھر کو تروتازہ خوشبو مہکا دے گا اور آپ کیمیائی اجزاء سے بھی محفوظ رہیں گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کہ ہم آپ کو ایئر فریشنر بنانا سکھائیں آپ کو قدرتی خوشبو کے بارے میں بتاتے ہیں آپ نے سنا ہو گا کہ رنگوں کی مدد سے ہمارے لوگوں کا علاج کیا جاتا ہے اس طرح یہ بھی حقیقت ہے کہ خوشبوؤں کی مدد سے بیماروں کا علاج کیا جاتا ہے اس علاج کو اروما تھیراپی کہتے ہیں۔اس تھیراپی کے تحت قدرتی جڑی بوٹی‘درخت سے حاصل کئے گئے تیل کو فرد کی ذہنی جذباتی‘روحانی اور جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

یہ آج کل نہات مقبول تھیراپی ہے۔اس لئے آج ہم آپ کو گھر پر قدرتی ایئر فریشنر بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ایستشٹا آئل ہیونڈلہ اور یوکا سٹیس منتخب کریں میٹھے بادام کا تیل اور بانس کی ڈنڈیاں لیں۔آپ اس مرکب کو جتنی مقدار میں چاہیں تیار کر لیں۔یہ آپ پر منحصر ہے۔بس یاد رکھنا ضروری ہے کہ مرکب تیار کرنے سے ان Essential Oil 30فیصد اور Pam Oil 70 فیصد لیں۔
دونوں آئل بوتل میں ڈال لیں اور بوتل ہلائیں تاکہ مرکب اچھی طرح مکس ہو جائیں۔اب اس میں بانس کی Sticksڈالیں Sticksکی تعداد 5یا 7عدد ہو ۔پھر ان سٹکس کو مرکب میں ہلائیں یہ مرکب اور اس میں موجود بانس کی Sticksآپ کے گھر کو کئی دن تک دھیمی دھیمی خوشبو سے معطر رکھے گا۔
دوسرا طریقہ درج ذیل ہے
اجزاء:
بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ،دو کپ پانی 500ملی لیٹر۔

تمام اجزاء کو ایک برتن میں ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور بعد میں اسے نطار لیں اور کسی بھی سپرے والی بوتل میں ڈال کر استعمال کریں اور پورے گھر کو معطر بنائیں۔ہمارے گھر میں اور خاص طور پر کچن میں بہت سی ایسی اشیاء با آسانی مل سکتی ہیں جن کا اگر سمجھداری سے استعمال کیا جائے تو نہ صرف ہم اپنے گھر اور دفتر کی ناگوار بو کو کم کر سکتے ہیں بلکہ سہانی خوشبو اور مہکی فضائیں ہر سو پھیلا سکتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khushbu Se Mehkain Apna Ghar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.