Khushnuma Aur Purkashish Makanaat - Article No. 2752

Khushnuma Aur Purkashish Makanaat

خوشنما اور پُرکشش مکانات - تحریر نمبر 2752

کیوں چلتے چلتے نگاہ ٹھہر جاتی ہے

ہفتہ 4 دسمبر 2021

آمنہ ماہم
کئی دفعہ میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا کہ شاہراہوں سے گزرتے ہوئے خوشنما اور پُرکشش مکانات پر نظر جا ٹھہرتی ہے۔کچھ گھر ہوتے ہی اس قدر خوبصورت ہیں کہ توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتے ہیں ممکن ہے کہ آپ کو بھی ایسا ہی کوئی تجربہ ہوا ہو۔گھروں کی بیرونی ساخت اور خوبصورتی ماہر تعمیرات کے تخیل،مٹیریل،سوچ کے زاویوں اور فن تعمیرات کی جزئیات کی وجہ سے دیکھنے میں آتی ہے۔
ان دیدہ زیب گھروں کے ڈیزائن میں ریاضیاتی اور جیو مٹیریل پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔سب کچھ توازن میں رہے اور پھر قدرتی اور مصنوعی روشنیوں کا انعکاس بھی بھرپور انداز میں ہو تو واقعی میں یہ گھر ذرا رُک کر دیکھنے کو جی چاہتا ہے۔
گھر کے اندر آرام اور سکون سے مزین ساز و سامان ہو اور تمام بنیادی اور آسائشی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جائے تو یہ آئیڈیل صورتحال ہوتی ہے لیکن اگر سامنے کے حصے دلکش نہ ہوں تو پہلا تاثر ہی بگڑ کر رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کئی پوش علاقوں میں ہنر مند بلڈر جو گھر تعمیر کرتے ہیں وہ تمام تر توجہ بیرونی آرائش پر دیتے ہیں عمدہ کنکریٹ،بہترین و جازب نظر پتھر،باہم مل کر گھر کا بیرونی منظر دلفریب بنا دیتے ہیں۔
یہی نہیں کہ ساری توجہ بیرونی حصے کی آرائش ہی پر دے دی جائے۔ہوتا یہ بھی ہے پالش شدہ پتھریلی راہ گزر ہو یا لکڑی کے فرش کے مختصر سے راستے کو موسمی پھولوں،سیمنٹ کے پرندوں یا تالاب (سوئمنگ پول) کی پرتعیش آرائش ہو۔
سادہ ڈیزائن بھی رہائشی مکان کو حد درجہ پُرسکون،شوخ اور عمدہ و نفیس انتخاب ثابت کرتے ہیں۔مکان،مکانیت اور تعمیراتی انفراسٹرکچر کے چند نکات زیر بحث لائے جا رہے ہیں۔لاؤنج،کھانے کا کمرہ،باورچی خانے اور سونے کے گھروں کے درمیان رابطہ کیسے رہے گا؟
لاؤنج میں صبح سے شام تک اُٹھا بیٹھا جاتا ہے اور یہی گھر کا وسطی کمرہ ہوتا ہے۔آپ کے باورچی خانے اور کمروں کے دروازے اس احاطے میں کھلتے ہیں۔
اس طرح ماہر تعمیرات ایک فطری تخیل کے ساتھ آپ کو وسیع تر رقبہ دے دیتا ہے۔لاؤنج سے لان میں کُھلنے والی کھڑکیوں پر جالیاں لگوا لینا بہت ضروری ہو گیا ہے۔پچھلے چند برسوں سے ڈینگی،چکن گونیا اور اس طرح کے مختلف امراض جنم لینے لگے ہیں۔ایسے میں کھڑکیوں پر باریک اور نفیس جالیاں لگا دی جائیں تو مچھروں سے بچاؤ رہے گا۔آج کل کھردرے اور چپکے پتھروں کی آرائش بھی دیکھنے میں آ رہی ہے۔بہت سے ماہر تعمیرات گھر کے کسی نہ کسی حصے میں دیہات کی سادہ اور معصومیت بھری زندگی اور شہر کی اسٹائلش صنعتی زندگی کا امتزاج پیش کرنا پسند کرتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Khushnuma Aur Purkashish Makanaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.