Kitchen - Hamari Maashur Kun Riyasat - Article No. 2400

Kitchen - Hamari Maashur Kun Riyasat

کچن ․․․ ہماری مسحور کن ریاست - تحریر نمبر 2400

اسے با سہولت اور وضعدار بنایئے

پیر 17 اگست 2020

آپ گھر کرائے پر لے رہے ہیں یا خرید رہے ہیں خاتون خانہ اور گھر کی بزرگ خواتین کے مشورے سے بڑے فیصلے کیا کرتے ہیں۔مرد حضرات جائیداد کی قیمت،رقبہ،اپنے کام کی جگہ یا بچوں کے سکول کالج آنے جانے کی سہولتوں اور آسانیوں کو بھی خواتین سے زیر بحث لا کر فیصلے کرتے ہیں۔خواتین کی بڑی تعداد باورچی خانے کے ڈیزائن اور جگہ کو اہمیت دیتی ہیں۔
ڈیزائنرز کچن تیار کرنے والوں سے پوچھئے تو وہ کہتے ہیں ہماری کلائنٹس معزز خواتین ہی ہیں لہٰذا ہم ان کی ضرورتوں اور تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کچن بناتے ہیں۔ہم اسے یہ گھر کی مسحور کن ریاست کہتے ہیں۔“
دن بھر خواتین کا اچھا خاصا وقت اس ریاست میں گزرتا ہے تو کیوں نا اسے زیادہ سے زیادہ با سہولت اور وضعدار بنایا جائے صرف تزئین و آرائش ہی ترجیحی ہدف نہیں ہونا چاہئے بلکہ سنک سے لے کر چار جنگ اسٹیشن ،مصالحہ جات،پتیلے،کراکری اور فریج کے ساتھ ساتھ اضافی الماری (کیبنٹ) اور ڈیپر رکھنے کی جگہ اور گنجائش بھی پیش نظر رکھی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


بڑے باورچی خانوں میں چار کرسیوں یا چھ کرسیوں والی کھانے کی میز بھی رکھی جا سکتی ہے جبکہ مختصر رقبے والے گھروں اور فلیٹوں میں اسٹوریج والی کیبنٹ کے پار دو پائین اسٹولز رکھ کر کنبہ اپنے لئے کھانے کی میز کا مقصد پورا کر سکتا ہے۔
کچن کی سلیب یعنی گرینائیٹ ٹاپ پر غیر ضروری اشیاء کی بھر مار کرنا صحیح نہیں ہو گا۔عام طور پر خواتین یہاں اچار،مربے یا خشک میوے کی اشیاء رکھتی ہیں۔
اگر ان کی تعداد کم ہوتو اچھا ہے۔خاص طور پر اوپن کچن میں ہمیں سامان کی ترتیب درست اور سلیقے کا خاص مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔اشیاء کی بھر مار یا بے ترتیبی خود آپ کو بھی بھلی نہیں لگے گی۔
کچن کیبنٹس کے اوپر کی جگہ آرائشی اشیاء رکھنے کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں مگر یہاں بھی یہی کوشش ہے کہ آة نے اس جگہ لونسائی درخت،خوبصورت لالٹین،خوشبو دار موم بتی ،پھولوں کا چھوٹا گلدستہ وغیرہ رکھ سکتی ہیں مگر اس جگہ تصاویر یا پینٹنگز رکھنا صحیح نہیں ہو گا۔
ان چیزوں کو دیواروں پر آویزاں کرنا مناسب رہے گا۔
کیبنٹ پر چاپنگ بورڈ کو مستقل بنیاد پر رکھنا چاہیں تو رکھ لیں لیکن گھر کچن کی کسی نیچے کی کیبنٹ میں اتنی گنجائش ہوتو یہ بورڈ استعمال کے بعد دھو کر خشک کرکے سمیٹ کے رکھنا ہی صحیح ہو گا۔
لٹکنے والی بیلوں کے گملے کسی کیبنٹ پر رکھے جا سکتے ہیں خواہ یہ تازہ بیلیں ہوں یا پلاسٹک کی مدد سے دیکھنے میں نہایت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

رنگین بوتلیں اور ان میں رکھے مور کے پر بھی شاندار آرائش ظاہر کریں گے۔مور کے پردوں کے لئے ایک مفروضہ ہے اور ممکن ہے کہ کسی نے اسی طور انہیں آزمایا بھی ہو۔کہا جاتا ہے کہ یہ گھر سے منفی اور جادو ٹونے کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔بہر حال یہ آرائشی انداز بھی ہے۔کئی لوگ لاؤنج اور ڈرائنگ روم میں بھی انہیں سجاتے ہیں۔
کیبنٹ پر آرائشی انداز کے لکڑی کے چمچ سرامک کے کپ یا جار میں رکھ دیجئے یہ بھی ایک سجاوٹی پہلو اجاگر کرتے ہیں البتہ پکانے والے چمچ چونکہ رنگت میں مانند پڑ جاتے ہیں اس لئے انہیں کیبنٹ پر نہیں رکھنا چاہئے۔

اگر آپ کے پاس کھانے کی اشیاء کی اسٹوریج کے لئے اضافی کیبنٹ موجود ہے تو اچار ،مربے،چٹنیاں،بسکٹ اور دیگر اشیاء آپ وہاں رکھئے اور اس جگہ کی صفائی کا خاص خیال رکھئے جہاں حشرات کے پنپنے کی گنجائش ہوتی ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Kitchen - Hamari Maashur Kun Riyasat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.