Pakistani Drawing Room Kaise Aarasta Ho - Article No. 2668

Pakistani Drawing Room Kaise Aarasta Ho

پاکستانی ڈرائنگ روم کیسے آراستہ ہو - تحریر نمبر 2668

مقامی ثقافتوں کی ترجمانی کیسے ممکن ہے آئیے دیکھیں

بدھ 25 اگست 2021

ڈرائنگ روم گھر کا ایسا خاص کمرہ جو مہمان داری کے لئے بنایا جاتا ہے۔یہاں ہم دن رات نہیں اٹھتے بیٹھتے اور نہ ہی بچوں کو اجازت دی جاتی ہے کہ اس کمرے میں کھیلیں کودیں کیونکہ بلا تکلف اور بے تکلف دونوں قسموں کے احباب کا گزر کبھی بھی آپ کے گھر کی جانب سے ہو سکتا ہے۔ملاقات کی نوعیت کچھ بھی ہو،علیک سلیک ہی کرنا ہو یا وہ باقاعدہ کسی خاص موقع یا تہوار پر مدعو کئے گئے ہوں یہ کمرہ خاص الخاص ایسا ہی باضابطہ اور پر تکلف ملاقاتیوں کے لئے سجایا سنوارا جاتا ہے۔

پاکستانی گھرانوں کا ڈرائنگ روم کیسا ہوتا ہے؟
ہمارے یہاں ماہرین آرائش سے مشورہ کرنے کی رسم اور ریت قدرے کم ہے ہم اپنے دیوان خانوں،سونے کے کمروں اور ڈرائنگ رومز کو اپنی تخلیقی کاوشوں اور بجٹ کے مطابق آراستہ کیا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


ہمارے یہاں غالیچوں سے لے کر صوفہ سیٹس،اندرونی آرائش کے پودوں،کافی ٹیبل،دیواری تصاویر،لیمپس یا فانوس سب ہی مقامی ثقافتوں کے مطابق ہونے چاہئیں مگر ایسا خال خال ہی ہوتا ہے۔

ہم میں سے بیشتر لوگ مغربیت پسند ہیں اس لئے ہم درآمد شدہ اشیاء کو سجا کر فخر محسوس کرنے کی عادت بد اختیار کر چکے ہیں حالانکہ اگر کشمیری قالین،بلوچستان کی دستکاریوں سے آراستہ وال ہینکنگز،پاکستانی مصوروں کی تصویریں چنیوٹ کی Carving سے آراستہ صوفے،جھولے،بیمبو سے بنی دیواری سجاوٹ کے ساتھ فرشی نشستوں پر کشنز اور گاؤ تکیے رکھ کر ایک گوشتہ آباد کیا جائے تو یہ منظر کس قدر حسین اور رومانوی ہو جاتا ہے۔

اپنے وطن میں اپنے مشرقی اسلوب سے ڈرائنگ روم آراستہ کیا جائے تو یہ آپ کی اپنی پہچان کراتا ہے۔یہ آپ کے حسن ذوق اور تخلیقی جوہروں کی ترجمانی کرتا ہے۔جس طرح آپ کی اپنی شخصیت کا ایک بھرپور تاثر ہوتا ہے بالکل ویسے ہی آپ کے ڈرائنگ روم کو بھی آپ کی شناخت کرانی چاہئے تاکہ آپ پاکستانی لگیں۔درآمدی اشیاء تو اپنی جگہ خود بنا لیں گی اگر وہ اتنی ہی پائیدار اور خوبصورت ہوں تو۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Pakistani Drawing Room Kaise Aarasta Ho" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.