Qadeem Fun Araish - Feng Shui - Article No. 2759

Qadeem Fun Araish - Feng Shui

قدیم فن آرائش ․․․ فینگ شوئی - تحریر نمبر 2759

یہ کائناتی اسرار ہے جسے جاننا چاہئے

پیر 13 دسمبر 2021

مکان تعمیر کرتے وقت فن تعمیرات کے ماہرین ہوا،دھوپ اور توانائی کے ذرائع پر غور کرتے ہیں۔آپ نے اکثر گھر خریدتے یا بناتے وقت مشرق اور مغرب کی سمتوں کا تعین کیا ہو گا تاکہ ہوا کے گزر اور ماحول کی بہتری کے لئے اندازہ لگا لیں پھر سرمایہ کاری کریں۔اہل چین نے 1983 میں فینگ شوئی کے اصول و ضوابط کو جدید مغربی ثقافت سے مربوط کیا تھا۔یہ کائناتی اسرار کا علم ہے اور آرائش کے اس فلسفے کو اب مغربی ماہرین تعمیرات بھی تسلیم کر چکے ہیں۔
چینی قوم Yin اور Yang کے نظریئے کو سامنے رکھ کر اپنے گھروں کی آرائش اور تعمیر کرتی ہے۔تاؤمت کی تعلیمات کی رو سے کائنات میں موجود ہر تخلیق دو لہروں پر قائم ہے۔یہ لہریں ہر جگہ دہری کا روح میں موجود ہیں انہیں Ying اور Yang کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


Ying نیچے سے اوپر اور Yang اوپر سے نیچے بھی نزولی حرکت کرتی ہے۔Ying زیریں زمین اور مادی خواص کی حامل ہے۔

یہ لہریں نشوونما کا باعث بنتی ہیں جبکہ Yang لہریں بھی حیات بخش ہیں۔غرضیکہ یہ دونوں وجود میں ایک دوسرے کے بغیر نامکمل اور ادھورے ہیں۔اس علامت کو تائی چی کہا جاتا ہے۔چین کی کوئی عمارت،دکان،گھر،ہسپتال اور دفاتر اس اصول کو اپنائے بغیر نہیں بنا سکتے۔
رنگوں کی علامات
Ying حصے کو تاریک اور سفید حصے کو Yang کا نمائندہ کہا جاتا ہے۔
اس میں موجود نقاط ان دونوں رنگوں کی مغلوب حالت میں موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔مثال کے طور پر جب تک رات کی تاریکی نہ ہو،دن کی روشنی کا احساس نہیں ہوتا اور جب تک موسم گرم نہ ہو ٹھنڈک بے معنی ہے۔اسی طرح خوشی اور غم یکسر مختلف جذبات ہیں مگر غم کے بغیر خوشی کی اہمیت نہیں ہوتی اور ان دونوں میں امتیاز بھی اسی لئے ہوتا ہے۔
کسی گھر یا دفتر کی تعمیر سازی کے نکات
Ying اور Yang کے عناصر ماحول،وہاں کام کرنے یا رہنے والوں پر یقینا اثر انداز ہوتے ہیں۔
فینگ شوئی کے نظریئے کے مطابق آگ ہر جگہ موجود ہے یعنی حرارت،گرمائی اور توانائی جذبات کے اظہار اور تعلقات بہتر بنانے اور محبت کو تحریک دینے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔یہ قائدانہ خواص کی حامل ہے مگر اس کی زیادتی،غصہ،بحث و تکرار اور جذباتی ہیجان کا باعث بنتی ہے۔اس لئے کہا جاتا ہے کہ گھروں میں باغبانی ضرور کرنی چاہئے خواہ دو چار گملوں میں جڑی بوٹیاں اور ایلو ویرا ہی اُگا لیا جائے اور ان گملوں کو آپ راہداری،سونے کے کمرے،لاؤنج،ڈرائنگ روم اور صحن یا ٹیرس پر رکھیں اور آتے جاتے ان پر نظر پڑتی رہے۔

چی توانائی کا حصول کیسے ممکن ہے؟
چی توانائی کے حصول کے لئے ہمارے گھروں میں پانی ہونا چاہئے۔نلوں میں نہیں بلکہ پودوں کو پانی میں اُگانا اور بوتلوں میں لگانا،گھر میں اگر چھوٹا فوارا لگ سکتا ہو،تالاب ہو یا مچھلی گھر Aquarium وغیرہ رکھا جائے چھوٹے چھوٹے مرتبانوں میں رنگین مچھلیاں گوکہ یہ نازک ہوتی ہیں مگر انہیں پالنا اور احتیاط سے ان کو دانہ کھلانا ضروری ہے۔

گھر میں سرخ رنگ کی کوئی آرائشی چیز رکھنا۔یہ موم بتی سے لے کر کوئی آرائشی تصویر،گلدان یا آتشدان ہو سکتا ہے۔
ہمارے گھروں میں سرامک یا چکنی مٹی سے بنی اشیاء کا ہونا بھی ضروری ہے۔سرامک سے کئی اشیاء تیار ہوتی ہیں ایش ٹرے سے لے کر گلدان تک آپ اپنی صوابدید پر خریداری کر سکتی ہیں۔
چاندی کی اشیاء جن میں راڈ کے فرنیچر،سریلی گھنٹیاں،بانس سے بنی ٹوکریاں،آرائشی فرنیچر تزئین و آرائش میں ان نکات کا خیال رکھا جائے تو ذہنی یکسوئی بھی ہو گی ازق میں بھی آسانی ہو گی اور آمدنی بھی بڑھ سکتی ہے۔غرضیکہ فینگ شوئی ایک موثر ترین متبادل طریقہ علاج بھی ہے۔ان اشیاء کے خواص اور ان کی مقناطیسیت سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Qadeem Fun Araish - Feng Shui" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.