Saadgi Se Ghar Sajaiye - Article No. 2761

Saadgi Se Ghar Sajaiye

سادگی سے گھر سجائیے․․․اپنے ذوق کی داد پائیے - تحریر نمبر 2761

گھر کو نمائش گاہ نہیں آرام دہ بنانا ضروری ہے

بدھ 15 دسمبر 2021

گھر کی آرائش کا یہ ہر گز مطلب نہیں کہ آپ ہر کونے میں کوئی نادر چیز یا پرتعیش آرائشی سامان یکجا کر لیں اور دور سے آپ کا گھر کسی عجائب گھر کا تصور پیش کرے۔نہ ہی آرائش کا یہ مطلب ہے کہ آپ قیمتی اشیاء خرید کو خود کو زیر بار کر لیں۔
سادہ دستکاریاں
Jute سے بنی چیزیں،مکرامے،اون سے بنی وال ہینکنگز،تصویروں کے فریم،خشک پھولوں کے گلدستے اور کلاسیکی طرز کی تصاویر اور پرنٹس جن میں دعائیہ کلمات تحریر ہوں۔
انہیں مناسب جگہوں پر لگایا جا سکتا ہے۔کلاسیکی فلموں کے شائقین انگریزی اور مقامی فلمی اداکاراؤں، کھلاڑیوں اور دیگر فنکاروں کی تصاویر بھی آویزاں کر سکتے ہیں۔اگر آپ مختلف کڑھائیوں کو کپڑے پر بنا کر فریم کرکے لگائیں تو یہ بھی اپنی نوعیت کی تخلیقی کاوش ہو گی اور اگر آپ واٹر کلر،اسکرین پرنٹنگ اور بلاک پرنٹ کے تخیل آزمائیں اور انہیں فریم کرکے دیواری آرائش کر لیں تو بھی اپنی نوعیت کی خاصی منفرد کاوش ہو گی۔

(جاری ہے)

آپ کا اپنا ذوق بھی نکھرے گا۔طمانیت کا احساس بھی ہو گا اور گھر کی فضا میں ہنر مندی کی جھلک آپ کو ممتاز ظاہر کرے گی۔
فرنیچر روز روز نہیں تبدیل کیا جا سکتا مگر لکڑی کی فرنیچر پر پالش کرکے اسے نیا جیسا ضرور بنایا جا سکتا ہے۔پالش کرانے کے لئے پیشہ ورانہ ہنر مند کاریگر کی بھی ضرور نہیں۔بازار میں Wak Polish دستیاب ہوتی ہے آپ دی ہوئی ہدایات کے مطابق پالش خود بھی کر سکتی ہیں۔

کشنز کا انتخاب
کبھی کبھی آپ اپنے لاؤنج میں فرشی نشست کا اہتمام کرکے اس کمری کو نئی آب و تاب دے سکتی ہیں اس فرشی نشست کے لئے آپ اپنے غالیچے پر چاندنی بچھا کر موسم سرما میں مخمل اور موٹی کاٹن کے اور گرمیوں میں نسبتاً ہلکے رنگوں اور نرم سوتی کپڑوں کے پھولدار،مختلف دعائیہ نقوش یا بلاک پرنٹس کے کپڑوں سے بنے کشنز خاصے دیدہ زیب ہوتے ہیں۔
ایک نکتہ ضرور ذہن میں رکھئے کہ نشست برخاست کے لئے غیر رسمی اور آرائش کے معقول رویہ اپنے ہی میں راحت ملتی ہے گھر کو آرام دہ بنائیے یہ آپ کے اپنے لئے بھی مفید ہو گا اور آنے والے مہمانوں کو بھی نفع یا غیر ضروری طور پر امارت کا نمونہ نہیں لگے گا۔
دیواری آرائش میں بھی سادہ آئینوں کی مدد سے جگہ میں گنجائش اور وسعت کا اندازہ ہو گا۔اپنی فیملی کی تصاویر ان کمروں میں رکھئے جہاں آپ روزانہ نمازوں کی ادائیگی نہ کرتے ہوں تاکہ عبادت میں خلل نہ پڑے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Saadgi Se Ghar Sajaiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.