Wallpapers - Deewaron Pe Khilte Yeh Araishi Kaghaz - Article No. 2985

Wallpapers - Deewaron Pe Khilte Yeh Araishi Kaghaz

وال پیپرز،دیواروں پہ کھلتے یہ آرائشی کاغذ - تحریر نمبر 2985

پرانے گھر کو نیا سا بنا دیں گے

منگل 11 اکتوبر 2022

بے حد نفیس اور جاذب نظر آرائش کے لئے وال پیپرز کا استعمال بیرونی ممالک میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ جو سرد ممالک ہیں ان کے ٹیکسچر اور بناوٹ میں استعمال ہونے والے اجزاء کے کیمیائی اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔پاکستان قدرے گرم ملک ہے تاہم اگر آپ کا گھر ہوا دار ہے اور آپ اسے ایئر کنڈیشنڈ بھی رکھتی ہیں تب کسی نا کسی کمرے کی دیواروں کو اس مخصوص آرائش سے آراستہ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ رنگ و روغن کرانے کے بکھیڑے میں نہیں پڑنا چاہتیں۔یہ کام آپ کو درد سری محسوس ہوتا ہے تو بعض کمروں،دالانوں اور باورچی خانوں کے سلائڈنگ دروازے پر گلاس اسٹیکرز یا وال پیپرز چسپاں کئے جا سکتے ہیں۔اگر کسی دیوار میں سیلن آچکا ہو تو ماہرانہ رائے ضرور لے لیجئے۔پلاستر نیا کروانا بہتر رہے گا یا وال پیپرز سے دیوار کا یہ نقص چھپایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


پاکستان کے ہر بڑے شہر میں ونڈو بلائنڈز،رگز اور گلاس اسٹیکرز کے ساتھ ساتھ وال پیپرز کی دکانیں موجود ہیں کراچی میں 32 Sq Fit کا رول کم از کم 500 روپے تک دستیاب ہو جاتا ہے۔
وال پیپرز کی ساخت کیسی ہو
یہ انتہائی سادہ،سیلف ڈیزائنوں،چمکدار اور ابھرواں نقوش والے بھی دستیاب ہیں۔Matte فنشنگ والے وال پیپرز لاؤنج،سونے کے کمروں یا راہداری کی کسی ایک دیوار پر چسپاں کئے جا سکتے ہیں یہ جگہیں بے حد آرائش نہیں مانگتیں لیکن یہ خیال رہے کہ ڈیزائن کی ہیئت چھوٹے اور مختصر نقوش کی ہو تاکہ جگہ کشادہ معلوم ہو۔
چمکدار ٹیکسچر یا ابھرواں نقوش والے وال پیپرز قدرے گلیمرس ہوتے ہیں اور انہیں اپنے ذوق کے مطابق کسی رسمی طور پر استعمال ہونے والے کمروں میں چسپاں کیا جا سکتا ہے۔Matte وال پیپرز کی قیمت 400 روپے سے 1000 روپے تک ہے۔Glossy وال پیپرز کی قیمت لگ بھگ 3000 روپے ہے اس میں مختلف ورائیٹز ہیں اور 10000 روپے تک کی رینج میں یہ دستیاب ہیں۔
قدرتی ریشے اور وال پیپرز کی دلآویزی
اگر ہم آپ کی دیوار کو گرد آلود ہونے سے بچانے کے لئے انہیں ،سمندر جھاڑیوں اور کپاس کو تراش خراش کرکے کوئی ڈیزائن دے دیتے ہیں تو گویا آرائش میں بھی ندرت آجائے گی اور یہ سجاوٹ کلیتاً فطری اشیاء سے ہو گی۔
یہ تنکے نما آرائش کا جوہر اور فنکارانہ امتزاج آپ کو خاصا باذوق ظاہر کرے گا۔اس نوعیت کے وال پیپرز کی قیمت دو ہزار سے چار ہزار روپے تک ہے۔
وینائل کوٹڈ
پاکستان میں بہت اچھی اور معیاری وینائل وال کورنگز دستیاب ہو جاتی ہیں۔یہ آپ کے گھر کو شاہانہ طور طریق کے مطابق ڈھال دیں گی بشرطیکہ آپ کو صحیح ماہرانہ مشورہ مل جائے۔
یہ قدرے قیمتی آرائش ہو گی۔
کپڑے کے مٹیریل
جس میں ریشم،بروکیڈ،مخمل اور چمڑا بھی شامل ہوتا ہے۔کپڑے کے ٹیکسچر سے بنے وال پیپرز بھی اتنے ہی جاذب نظر ہوتے ہیں۔ان میں ریشمی تاروں کی بنت کاری حسین تاثر پیش کرتی ہے۔مخمل کی جاذبیت اور چمڑے کی مضبوط ساخت کے مطابق یہ وال پیپرز 3000 سے 10000 روپوں تک دستیاب ہو جاتے ہیں ہمارا مشورہ یہ ہی ہے کہ کسی ایک دیوار کو فوکس کرتے ہوئے وال پیپرز لگوائیے۔یہ آڑھی ترچھی سیدھی،افقی وعمودی لائنز کے پیڑن پر بھی دستیاب ہیں اور اگر آپ اپنے مزاج اور کمروں کی کیمسٹری کو رومان پروری کی حد تک دلآویز بنانا چاہتی ہیں تو پھر پھولدار یا جیو مٹیریکل ڈیزائن سے آراستہ وال پیپرز بہتر انتخاب ہیں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Wallpapers - Deewaron Pe Khilte Yeh Araishi Kaghaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.