Amrood K Pattay Baalon Ki Khoobsoorti K Liay Akseer - Article No. 1457
امرود کے پتے بالوں کی خوبصورتی کیلئے اکسیر - تحریر نمبر 1457
امرود کے پتے بالوں کی صحت کو بہتر بناکر انہیں مضبوط وچمکدار بناتے ہیں اور نئے بال اگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں
ہفتہ 23 اپریل 2016
امرود کے پتے ڈینگی کے مریضوں کو ان کے کون میں پلیٹلٹس کی مقدار بڑھانے کے لیے پلائے جاتے ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر تھوڑی حیرت ضرور ہوگی کہ امرود کے پتوں سے آپ بالوں کی خوبصورتی ودلکشی میں بھی اضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں وافر مقدار میں قدرتی غذائیت سے بھرپور اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو بالوں اور جلدی صحت کو فائدہ پہنچانے میں نہایت مئوثر کردار ادا کرتے ہیں‘ امرود میں وٹامن B کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جو بالوں کی افزائش میں اضافہ کرنے میں کلیدی ومئوثر کردار ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق امرود کے پتوں میں بھی غذائی وشفائی خصوصیات انتہائی بڑی تعداد میں موجود ہوتی ہیں اور ان کا باقاعدہ استعمال بالوں کو کئی پریشانیوں سے بچانے معاونت کرتا ہے۔
(جاری ہے)
امرود کے پتے بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں۔ سرکی جلداور بالوں سے خشکی وسرکی جوؤں کا خاتمہ کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
بالوں کی صحت کو بہتر بناکر انہیں مضبوط وچمکدار بناتے ہیں اور نئے بالوں کو اگانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
مٹھی بھر امرود کے تازہ پتے لے کراچھی طرح دھولیں تاکہ ان پر لگی ہوئی مٹی صاف ہوجائے جب پتوں سے تمام گردوغبار صاف ہوجائے تو ایک بڑے برتن میں تقریباََ 1لیٹر پانی گرم کریں اور اس میں ان پتوں کو ڈال کر دھیمی آنچ پر 20-30منٹ تک پکائیں۔
جب پانی آدھارہ جائے اس پانی کی چھان کر علیحدہ برتن میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے کے بعد اس محلوں کو بالوں کی جڑوں اور بالوں میں انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح لگائیں یااس پانی سے سردھولیں اور 30منٹ تک لگارہنے دیں اور نیم گرم پانی سے سردھو کر خشک کریں۔ اس عمل کو ہفتے میں 1دفعہ ضرور آزمائیں۔
آپ کے بال حیرت انگیز طور پر نہایت خوبصورت لمبے گھنے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
امرود کے پتوں کے استعمال سے آپ کیمیکل اجزاء سے تیار کردہ پروڈکٹس سے محفوظ رہیں گی اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی بالوں کو متاثر نہیں کر پائیں گے۔
جبکہ کیمیکل اجزاء سے بھرپور سنگھاری اشیاء بالوں کو نقصان پہنچانے کا بھی سبب بنتی ہیں۔
لہٰذا بالوں کو قدرتی طریقے سے غذائیت پہنچانے اور نگہداشت کرنے کے لیے قدرتی اشیاء سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کو اندرونی طور پر صحتمند بنانے کے لیے اپنی خوراک پر بھی توجہ دیں۔
Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling
سردیوں میں بالوں پر خصوصی توجہ دیجیے
Sardiyon Mein Balon Par Khusoosi Tawajah Dijiye
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے
Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se
سفید بال چھپانے کے طریقے
White Hair Chupane Ke Tarike
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی
Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi
اِک قوسِ قزح ہے رقصاں
Ik Qaus E Qaza Hai Raqsaan
موسم گرما کے ٹرینڈی اور ہاٹ اسٹائل
Mausam Garma Ke Trendy Aur Hot Style
آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں
Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye
حسن کا تاج پرکشش صحت مند بال
Husn Ka Taaj Purkashish Sehat Mand Baal
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
موسم برسات میں بالوں کی حفاظت،کیسے
Mausam Barsaat Mein Balon Ki Hifazat Kaise