Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi - Article No. 3240

Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi

پارٹی ہیئر اسٹائل․․․آسان بھی دیدہ زیب بھی - تحریر نمبر 3240

ذرا سی محنت سے آپ ایسے ہیئر اسٹائل بھی بنا سکتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو منفرد بناتے ہیں

جمعرات 1 فروری 2024

ماہر آرائش گیسو انوشکا مونیز کے مطابق پارٹی میں سادہ ہیئر اسٹائل کی بجائے ذرا سی محنت سے آپ ایسے ہیئر اسٹائل بھی بنا سکتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو منفرد بناتے ہیں۔ان ہیئر اسٹائلز کو بنانے کے لئے آپ کا ماہر آرائش گیسو ہونا ضروری نہیں۔چند ہیئر پراڈکٹس اور پنوں و ربر بینڈ سے آپ بھی شاندار ہیئر اسٹائلز تخلیق کر سکتی ہیں۔بالوں کو شیمپو کر کے خشک کر لیں۔
درمیانی مانگ نکال کر دونوں جانب فرنچ بریڈ کی طرح چوٹی بنا لیں اور سروں کے آخر میں ربر بینڈ لگا لیں۔سروں سے چوٹیاں تھوڑی کھول دیں اور اسپرے کر لیں۔
گھنگھریالا اسٹائل
سب سے پہلے بالوں کے سروں پر اسپرے کریں تاکہ وہ گھنے محسوس ہوں بالوں کو علیحدہ علیحدہ کرتے ہوئے ٹونگ کی مدد سے بالوں کے سروں کو گھنگھریالہ کر لیں پھر ہر گھنگھر کھول کر اس پر ہیئر اسپرے کر لیں تاکہ بال جاندار اور چمکدار لگیں۔

(جاری ہے)


ڈھیلا جوڑا
بالوں پر اچھی طرح Volumising اسپرے کر دیں پھر برش اور ڈرائیر سے بالوں کو گھنا کر لیں۔ایک جانب سے مانگ نکال لیں اور بالوں کو کندھے سے ذرا اُوپر ہلکے پونی ٹیل کی شکل دے لیں۔ربر بینڈ لگا لیں اب کرلنگ ٹونگ کی مدد سے پونی ٹیل کے بالوں میں ذرا سی لہریں پیدا کریں اور پھر ان بالوں کا پونی پن کی مدد سے‘جوڑا بنا لیں۔
بالوں کی چند لٹیں جوڑے سے باہر نکال دیں۔مزید چمک کے لئے جوڑے پر ہیئر اسپرے کر دیں۔
گرم نما ہیئر اسٹائل
بالوں کو نرم بنانے والی کریم لگا لیں۔بالوں کے درمیان میں مانگ نکال لیں۔بالوں کو ایک جیسے دو حصوں میں تقسیم کریں اب دونوں جانب کے بالوں کی اونچی سی پونی ٹیل بنا کر ربر بینڈ لگا لیں۔پونی ٹیل کو گھما کر گرہ کی طرح باندھ لیں۔پنیں لگا لیں پھر دوسری جانب بھی ایسی ہی گرہ بنا لیں۔
انوکھا پونی ٹیل
بالوں کی لمبائی اور سروں پر ٹیکسچر اسپرے کر لیں۔ایک اونچی سی پوتی بنا کر ربر بینڈ لگا لیں۔چند لٹیں جوڑے سے باہر نکال لیں اور شائن ہیئر اسپرے کر دیں۔لیجیے تھوڑی سی محنت سے منفرد انداز کا ہیئر اسٹائل تیار ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Party Hair Style - Asan Bhi Aur Deeda Zeb Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.