Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye - Article No. 3209

Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye

آئلی بالوں کو منٹوں میں صاف اور چمکدار بنائیں - تحریر نمبر 3209

بالوں کو بنا دھوئے دوبارہ سے صاف ستھرا کرنا اب بے حد آسان ہے

پیر 6 نومبر 2023

بالوں کو شیمپو کر لینے کے بعد کیا جلد ہی آپ کے بال اپنی آب و تاب کھو بیٹھتے ہیں اور روغنی اور بد رنگے دکھائی دینے لگتے ہیں اور انہیں دوبارہ سے دھونا آپ کو وبال جاں لگنے لگتا ہے۔گھبرائیے نہیں‘بالوں کو بنا دھوئے دوبارہ سے صاف ستھرا کرنا اب بے حد آسان ہے۔چائے کے ایک مگ کے برابر نیم گرم پانی لے کر اس میں یو ڈی کلون ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو اسپرے بوتل میں بھر کر اپنی کھوپڑی اور بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے اسپرے کریں۔گیلے بالوں کو تولیے سے خشک کرنے کے بعد برش سے بالوں کو سلجھا لیں۔

(جاری ہے)


آپ دیکھیں گی کہ چند ہی منٹوں میں بنا کسی جھنجھٹ و پریشانی کے آپ کے بال روغن سے پاک اور نرم و ملائم ہو چکے ہوں گے اور ان میں سے آنے والی مسحور کن خوشبو آپ کے مشام جاں کو معطر کر دے گی۔

ایک اور بے حد آسان ٹپ یہ ہے کہ ٹیلکم پاؤڈر یا آملہ پاؤڈر اپنے ہیئر برش پر چھڑک کر برش کو بالوں پر پھیریں۔اب بالوں کو اُوپر سے نیچے کی طرف کرتے ہوئے جھاڑ دیں اور جڑوں سے لے کر نیچے تک دوبارہ برش کریں۔یہ عمل بالوں کی جڑوں سے فاضل چکنائی کا خاتمہ کرتے ہوئے سر کی جلد اور بالوں کو صاف ستھرا بنا دے گا اور بالوں کو اک مہکتی ہوئی تازگی عطا کر دے گا۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Oily Balon Ko Minton Mein Saaf Aur Chamakdar Banaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.