Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se - Article No. 3256

Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se

خوبصورت بال صرف تھوڑی سی توجہ سے - تحریر نمبر 3256

اگر ریشمی اور سلجھے ہوئے بالوں کی خواہش ہے تو باقاعدگی سے تیل لگائیں

بدھ 20 مارچ 2024

کہتے ہیں کہ خوبصورت بال شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور یہ بات بہت حد تک درست بھی ہے۔معمولی سے نین نقش والے چہرے بھی چمکدار‘لمبے اور گھنے بالوں کی وجہ سے حسین نظر آتے ہیں لیکن ایسے بالوں کا حصول تھوڑا سا محنت طلب کام ہے۔بال آپ کی توجہ چاہتے ہیں‘آئیے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ آپ اپنے خوبصورت بالوں کی خواہش کو کس طرح سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو ریشمی اور سلجھے ہوئے بالوں کی چاہ رکھنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنے بالوں میں باقاعدگی سے تیل لگائیں۔
خشکی بالوں کی افزائش کی دشمن ہوتی ہے‘یہ جلد کو خراب کرتی ہے‘بالوں کے جھڑنے کا سبب بنتی ہے اور پلکوں کو سفید کر دیتی ہے۔اس لئے بالوں کا خشکی سے صاف ہونا بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے ایک پیالی ناریل یا زیتون کا تیل‘ایک گیندے کا پھول‘ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچہ کافی ملا لیں۔

اسے تین سے چار دن تک جالی سے ڈھانک کر دھوپ میں رکھیں‘پھر چھان کر محفوظ کر لیں۔اس تیل کو رات میں سونے سے قبل جڑوں میں لگائیں اور صبح اُٹھ کر دھو لیں۔
دو مونہے بالوں کے خاتمے اور چمکدار بنانے کیلئے 2 کھانے کے چمچے السی کے بیجوں کو ایک پیالی پانی کے ہمراہ پکائیں‘اس میں ایک ڈسپرین کی گولی ملا کر پکائیں۔جب یہ آمیزہ جیل کی صورت اختیار کر لے تو اسے چھان کر بوتل میں محفوظ کر لیں۔
اس جیل کو بالوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو صاف پانی سے دھو لیں کسی قسم کا شیمپو استعمال نہ کریں۔چند ہی استعمال کے بعد بال نرم‘ملائم اور سیدھے ہو جاتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کے بال تو گھنے ہوتے ہیں لیکن ان کی مانگ چوڑی ہو جاتی ہے۔رات ایک چائے کا چمچہ وٹامن ای کے تیل میں ایک کھانے کا چمچہ سانپ کا تیل (بازار میں آسانی سے دستیاب ہے) اور ایک کھانے کا چمچہ کڑوے بادام کا تیل ملا لیں۔
اس تیل کو رات میں سونے سے قبل بالوں کی جڑوں اور مانگ میں اچھی طرح سے لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں‘صبح اُٹھ کر سر دھو لیں۔
گھنے‘لمبے اور سیاہ بالوں کے حصول کیلئے سرسوں کے تیل میں تھوڑے سے نیم کے پتے‘کڑی پتے اور پیاز کے چھلکے پکائیں۔جب سارے اجزاء جل جائیں تو اس میں ایک کھانے کا چمچہ آملے کا جوس ملا کر مزید چند منٹ تک پکائیں‘پھر ٹھنڈا کریں۔
اس آمیزے کو چھان کر ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔اسے بالوں میں لگا کر کم از کم 3 گھنٹے بعد دھوئیں۔اس تیل کو ہفتے میں تین مرتبہ استعمال کریں‘پھر نتیجہ دیکھیں۔
ارنڈی کے تیل میں سرسوں کا تیل ملا کر بالوں میں لگا لیں۔یہ تیل بالوں کی افزائش کیلئے بہترین ہے۔اگر آپ کے بال روکھے اور بے رونق ہیں تو زیتون کے تیل میں مساوی مقدار میں جوجوبہ آئل ملا کر لگائیں۔
کچھ ہی دنوں کے بعد بال نرم و ملائم ہو جائیں گے۔
اگر بال تیزی سے گر رہے ہوں تو پریشان ہونے کے بجائے کچھ تدبیر کیجئے۔ایک پیالی سرسوں کے تیل میں آدھی پیالی بادام کا تیل 10 کڑی پتے‘تھوڑے سے مہندی کے پتے‘تھوڑا سا بالچھڑ اور تھوڑا سا رتن جو ملا کر 15 منٹ تک پکائیں‘پھر اس تیل کو چھان کر رکھ لیں۔رات میں سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں اور صبح سر دھو لیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khobsorat Baal Sirf Thori Si Tawajah Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.