White Hair Chupane Ke Tarike - Article No. 3242

White Hair Chupane Ke Tarike

سفید بال چھپانے کے طریقے - تحریر نمبر 3242

سفید بال بھی چھپ جائیں گے اور فیشن کے یہ انداز آپ پر بھلے بھی محسوس ہوں گے

بدھ 7 فروری 2024

آپ کے بال سفید ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بالوں کو فضا یا مہندی سے رنگنا نہ چاہیں تو ہماری بتائی تراکیب پر عمل کریں سفید بال بھی چھپ جائیں گے اور فیشن کے یہ انداز آپ پر بھلے بھی محسوس ہوں گے۔
ہیئر کلر چاک:
رنگین چاک بازار میں عام دستیاب ہیں۔بالوں کے لئے ان مخصوص چاکوں میں سے پسندیدہ رنگ منتخب کر کے سفید بالوں میں لگا لیں یہ بالوں کے لئے مضر نہیں اور ان کو لگا کر بالوں کی سفیدی کو باآسانی غائب کیا جا سکتا ہے۔

رنگین دھاگے:
اپنے بالوں کو کئی حصوں میں تقسیم کر کے انہیں رنگین دھاگوں سے لپیٹ لیں۔آپ کا جدید اسٹائل سب کو پسند آئے گا۔
سائیڈ پونی ٹیل:
اگر سر کا درمیانی حصہ سفید بالوں سے بھرا ہے تو دائیں بائیں جانب کے بال سمیت کر پونی ٹیل بنا لیں۔

(جاری ہے)

پونی ٹیل بنانا انتہائی آسان ہے۔
سجاوٹی اشیاء:
سفید بالوں کو مختلف سجاوٹی اشیاء مثلاً مصنوعی پھولوں‘ربن کے کلپس‘مختلف ڈیزائنز کے کلپس پتھروں کے بینڈ‘موتی وغیرہ سے بھی چھپایا جا سکتا ہے چوڑے بینڈ اور رومال بھی سفید بالوں کو چھپا سکتے ہیں۔

اگر گردن یا پیشانی کے پاس بال سفید ہیں تو انہیں کرلر سے گھنگریالا کر لیں اور اپنے بالوں میں انہیں اُڑس کر چھپا دیں کسی کو پتہ بھی نہیں چلے گا۔
پیشانی کے بال:
اگر پیشانی کے بال سفید ہیں تو نہایت ہوشیاری سے بالوں کے سروں کو اُوپر لا کر ان سفید بالوں کو چھپایا جا سکتا ہے۔ایسے بالوں کے لئے مانگ نامناسب رہے گی صرف ایک جانب سے بالوں کے سروں کے ذریعے ہی سفید بال چھپ سکتے ہیں۔
جوڑا:
اگر آپ کے بال سائیڈوں کی بجائے صرف درمیان سے سفید ہیں تو انہیں چھپانے کے لئے ان کا جوڑا بنا لیں۔عام دنوں کے لئے بال سمیٹ کر جوڑا بنانے کی بجائے بکھرے بالوں والا جوڑا بنا لیں۔اچھا لگے گا۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "White Hair Chupane Ke Tarike" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.