Balo Ki Hifazat - Article No. 2007

Balo Ki Hifazat

بالوں کی حفاظت - تحریر نمبر 2007

خواتین کو اپنی زلفوں سے بے پناہ محبت ہوتی ہے وہ اکثر و بیشتر ایسے ٹوٹکے ڈھونڈنے میں مصروف عمل رہتی ہیں جنھیں

جمعہ 15 مارچ 2019

مبشرہ خالد
خواتین کو اپنی زلفوں سے بے پناہ محبت ہوتی ہے وہ اکثر و بیشتر ایسے ٹوٹکے ڈھونڈنے میں مصروف عمل رہتی ہیں جنھیں اپنے بالوں پر آزما کر وہ اپنی زلفوں کو گھنا اور مضبوط بناسکے ۔یہ ٹوٹکے تو اپنی جگہ درست ہیں اور اکثر ان کا استعمال بھی کارگر ثابت ہوتا ہے ۔مگر ان ٹوٹکوں کے ساتھ اپنی زلفوں کی حفاظت کے لیے کبھی کبھار فیشن کی قربانی دینی پڑتی ہے اور اپنی آسانی بھی بھولنی پڑتی ہے کچھ عوامل ایسے ہیں جو ہماری خواتین میں عام ہیں مگر وہ عوامل زلفوں کے لیے درست نہیں اور ان کے لیے درست ثابت نہیں ہوتے ۔


اسٹرائیٹنگ((straightning
لڑکیاں آج کل چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی تقریب میں بالوں کو اسٹریٹ کرتی ہیں اوراس کا مقصد بالوں کا خوبصورت دیکھنا اور دیگر ہیئر اسٹائلز کے بارے میں سوچ کر وقت ضائع کرنے سے بہتر محسوس ہوتا ہے مگر یہ وہ عمل ہے جو ان کی زلفوں کو کمزور کرتا ہے گوکہ وقتی طور پر تو بال خوبصورت لگتے ہیں مگر چونکہ انھیں گرمائش سے گزارا جاتا ہے اس لیے وقت گزرنے کا ساتھ بال کمزور اور ناتواں ہوجاتا ہے جس میں سراسر قصور آپ کا ہوتا ہے کہ جب بالوں کو آپ کی توجہ کی ضرورت تھی تب آپ نے وقتی خوبصورتی کے بہتر جانا۔

(جاری ہے)


مختلف برانڈز کے شیمبو(different brands of shampoo)
آج کل اشتہار کاری مہمات زوروں پر ہیںآ ئے دن نئی مصنوعات کمپنیاں مارکیٹ میں پیش کرتی ہے جن میں خوبصورت ماڈلز اداکاری کے جوہر دیکھاتی ہیں اور اکثر لڑکیاں صرف یہ سوچ کر کہ ان کے بال بھی ان ماڈلز کی طرح خوبصورت ،چمکدار اور گھنے ہوجائے آئے دن مارکیٹ میں لانچ ہونے والے مختلف برانڈ کے شیمبو بالوں پر استعمال کرتی ہیں یہ بھی وہ عمل ہے جو درست نہیں اپنے شیمبو کے برانڈ کے بارے میں تھوڑی مستقل مزاجی دیکھانا ہی بالوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے ۔

کٹنگ(cutting )
آج کل جہاں کسی ایکٹریس کی شادی ہو وہاں سوشل میڈیا پر تصویروں کا تانتا بندھ جاتا ہے اور جب لڑکیاں یہ دیکھتی ہیں کہ اس ایکٹریس کا ہیئر اسٹائل بہت خوبصورت لگ رہا ہے مگر میرے بالوں میں تو بندھ نہیں سکتا اس کے لیے کٹنگ ضروری ہے تاکہ میں بھی اپنی شادی پر خوبصورت لگوں ۔ تو وہ نیا ہیئر کٹ لے لیتی ہیں مگر آئے دن ایکٹریسس پر بنے ہوئے ہیئر اسٹائلز کے لیے بالوں کو کٹوانا بھی درست نہیں ہیئر اسٹائلز تو وقتی ہوتے ہیں ان کے لیے بالوں کو کٹوانا کہاں کی عقل مندی ہے اس لیے بالوں کو صرف جب کٹوانا چاہیے جب وہ دو موہے ہورہے ہیں اور انھیں کٹوا کر بالوں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہو۔

ڈائینگ
آج سے دس پندرہ سال پیچھے چلے جائے تو خواتین چالیس ،پچاس سال کی ہوکر سفید بالوں کو چھپانے کے لیے ڈائے کرواتی مگر آج کل کی لڑکیاں مختلف کمپنیوں کے ڈائز کے اشتہار دیکھ کر فیشن کے لیے چھوٹی عمر میں ڈائے کروانا شروع کردیتی ہے ۔جس کے باعث ان کے بال وقت سے پہلے سفید بھی ہوجاتے ہیں اور بارہا ڈائے لگنے کے باعث کمزور بھی ہوجاتے ہیں اس لیے ڈائے کو اگر فیشن نہیں ضرورت بنایا جائے تو یہ بالوں کے لیے بہترین ہے ۔

ہیئر اسٹائلنگ((hair styling
کسی بھی ہیئر اسٹائل کو دیر پا رکھنے اور خوبصورت بنانے کے لیے بیک کومنگ کی جاتی ہے کبھی کبھار بیوٹیشن بیک کومنگ اتنی زیادہ کردیتی ہے کہ اسے کھولنے میں بالوں کی جڑین کمزور ہوجاتی ہیں اور بال ٹوٹتے بھی بہت ہیں ۔اس کے ساتھ پینز کا استعمال اتنا زیادہ کیا جاتا ہے ہے کہ جب ہیئر اسٹائل کھولا جائے تو یہیں نہیں سمجھ آرہا ہوتا کہ پینزکے ڈھیر کو کس طرح نکالا جائے ۔
اس لیے اس بات کی کوشش کرنے چاہیے کہ بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانہ نہ بنا جائے صرف ان تقریبات کے لیے ہیئر اسٹائل بنوائے جائے جن میں آپ کی اہمیت زیادہ ہو تاکہ بیک کومنگ اور پینز کا استعمال کم ہو اور آپ کے بال کمزور نہیں بلکہ گھنے اور خوبصور ت ہو
ربڑ بینڈ کااستعمال (use of rubber band)
جو چھوٹی بچیاں اسکول جاتی ہے وہ اکثر وبیشتر واپسی میں اپنے بندھے ہوئے بال کھول دیتی ہے اور پونیاں گھومادیتی ہیں اس لیے مائیں ربڑبینڈ استعمال کرتی ہیں اور بالوں کو کس کر باندھتی ہے جس سے بال کھیچتے ہیں اور ربڑ بینڈ کھولنے پرضائع بھی ہوتے ہیں اس لیے ربڑ بینڈ کا استعما ل نہ ہونے کے برابر کرنا چاہیے۔

کھلے بال (open hair)
اکثر لڑکیاں فن لینڈ جاتے ہوئے زلفیں کھولنے کو ترجیح دیتی ہیں اور یہ وہ عمل ہے جو انھیں اختیار نہیں کرنا چاہیے ناگہانی کا کچھ پتا نہیں ہوتا ہوسکتا ہے کسی جھولے کو جھولتے ہوئے آپ کے بال کسی جگہ پھنس سکتے ہیں اور انھیں کاٹنے کی ضرورت پڑسکتی ہے اس لیے بہتر ہے کہ بالوں کو سمیٹ کر چوٹی یا جوڑے میں کردیا جائے تاکہ اپنے طور پر حفاظت یقینی ہو۔
اس کے ساتھ ہی ہوٹلنگ میں بھی لڑکیاں بال کھول لیتی ہیں ہاں ہوٹلنگ میں شاید اس عمل کو اگر غلط کہوں تو لڑکیاں حیران ہو مگر دیکھنے کو ملتاہے کہ ڈھابے پر موجود انگیٹھیوں پر سینکتے تکوں کے پاس رکھی ٹیبل پر کوئی لڑکی بال کھول کر کھانا کھارہی ہیں تو پھر ایسے میں کہا جاسکتا ہے کہ یہ عمل مناسب نہیں کیونکہ ذرا سی چنگاری آپ کے سب سے قیمتی آپ کی زلفوں کو کسی نقصان سے دوچار کرسکتی ہے۔

اپنی اہم چیزوں کی حفاظت کے لیے کچھ عوامل کو اختیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہیں اس لیے یہ اسٹریٹنگ کرنے ،بار بار شیمپو بدلنے ،وقت سے پہلے ڈائے کرنے ،ربڑ بینڈ کا استعمال کرنے ،صرف شوق کے لیے اور دل چاہ رہا تھا کہ کٹنگ کروانے سے گریز کریں اور اپنے خوبصور ت بالوں کی حفاظت کریں کیونکہ خوبصورتی آپ کا حق ہے ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balo Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.