Balon Ka Girna - Article No. 2892

Balon Ka Girna

بالوں کا گرنا - تحریر نمبر 2892

جب کبھی بال تیزی سے گرنے لگیں تو بالوں کے بجائے اپنی صحت کی فکر کریں صحت اچھی ہو گی تو بال بھی صحت مند رہیں گے

بدھ 1 جون 2022

بالوں کی نشوونما عمومی طور پر عمر‘صحت‘خوراک‘ہارمون‘آب و ہوا‘موسمی تبدیلی وغیرہ سے متاثر ہوا کرتی ہے۔اس لئے ہر روز کچھ نہ کچھ بال ضرور گرتے ہیں۔لیکن ضرورت سے زیادہ بالوں کا گرنا اندرونی جسمانی کمزوریوں کی نشاندہی کرتا ہے۔جیسے نظام ہاضمہ کی خرابی‘جگر کی خرابی‘خون کی کمی،پرانی بیماریاں وغیرہ۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ بالوں پر بہت زیادہ کیمیکل کا استعمال آلودگی‘سورج کی UV شعاعیں۔

وغیرہ بھی بالوں کے تیزی سے گرنے کا سبب ہو سکتی ہیں بال گرنے کا مسئلہ فقط شیمپو‘کنڈیشنر تبدیل کرنے سے حل نہیں ہوتا اس کے لئے آپ کو اپنی خوراک پر توجہ دینا ہو گا اور اندرونی صحت کو اچھا کرنا ہو گا اور اپنے بالوں کو بیرونی چیزوں کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہو گا۔اس لئے جب کبھی بال تیزی سے گرنے لگیں تو بالوں کے بجائے اپنی صحت کی فکر کریں صحت اچھی ہو گی تو بال بھی صحت مند رہیں گے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Balon Ka Girna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.