Daftar Jana Hai Baal Kaise Banayeen - Article No. 2732

Daftar Jana Hai Baal Kaise Banayeen

دفتر جانا ہے بال کیسے بنائیں - تحریر نمبر 2732

دن کو سنوارنے کی تدبیر کریں رات کو

جمعرات 11 نومبر 2021

ملازمت پیشہ خواتین کو صبح سویرے بیدار ہو کر گھر کے ضروری کام کاج نبٹانے کے بعد دفتر جانے کی تیاری کرنا ہوتی ہے۔ان کے لئے وقت پر دفتر پہنچنا ضروری تو ہوتا ہے لیکن لمبے بالوں کو سلجھانے اور باوقار انداز سے انہیں اسٹائل دینا بھی کم اہمیت نہیں رکھتا۔صبحیں میں عموماً یکساں سی ہوتی ہیں۔آپ جتنی جلدی صبح بیدار ہوں گی اتنی ہی جلدی اپنی ذمہ داریوں کو نبھا لیں گی۔
کبھی کبھی سلیقے سے میک اپ کرنے کا وقت نہیں ہوتا۔ان خاص مصروف دنوں میں آپ سادگی سے بال سنوارتی ہیں۔عام طور پر ملازمت کرتی خواتین رات ہی کو شیمپو کر لیتی ہیں یا پھر فجر کی نماز کے لئے تیاری کے وقت شاور لیتی ہیں۔اس مصروفیت میں آپ کے لئے کیسے ہیئر اسٹائلز موزوں رہیں گے ہم بتاتے ہیں۔
سیدھے بال
اگر آپ کے بال گھنے ہیں اور Curly بھی ہیں تو ایک ٹوٹکا ضرور آزمائیے۔

(جاری ہے)

رات کو شیمپو کیجئے اور قدرتی ہوا میں یعنی کمرے کے درجہ حرارت کے مطابق انہیں سوکھنے دیں۔دونوں اطراف سے Bobby Pins لگا کے کسی ریشمی اسکارف سے بالوں کو ڈھانپ کے سو جائیں۔ریشمی کپڑے کے اسکارف سے ایک اہم فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کے بالوں میں ملائمت رہے گی۔
رولر کرلز
یعنی رولز لگا کے بالوں کو گھنگھریالے بنا لیا جائے کیونکہ یہی رولرز گھر میں بالوں کو اسٹائل دینے کا بہترین چٹکلہ ہیں۔
رولرز آپ کو کئی Sizes میں دستیاب ہوں گے۔انہیں لگانے کا طریقہ تو بہت ہی آسان ہے لیکن جب آپ کے بال تھوڑے سے گیلے یعنی Semi-dry ہو تب لگائیں اور رات بھر سونا چاہیں تو بے شک ایسا ہی کر لیں ورنہ چھٹی والے دن انہیں لگائیں اور رولر کھولنے کے بعد اچھا سا Mousse ضرور لگا لیں تاکہ گرل دیر تک قائم رہیں۔
Bouncy Locks
اس اسٹائل کو آپ چاہیں تو رات کو بھی بنا کر آرام کر سکتی ہیں۔
یہ گھنگھریالے بالوں کا بے حد نفیس اسٹائل ہے ایسے Curl جو کھلے کھلے سے ہوں۔بال خشک ہوتے ہی تازگی کا تاثر دیتے ہیں۔اپنے بالوں کو اکٹھا کرکے ایک Knot لگائیے اور چند Bobby Pins کی مدد سے اسے Bouncy Locks بنائیے۔بن کی صورت میں بالوں کو لپیٹئے صبح تک آپ کے بالوں میں دلکش Volume آ جائے گا۔
بینگز Bangs
لمبے بال دھونا بھی دقت طلب کام ہے اور سکھانا بھی۔
خاص کر جب آپ کو وقت پر گھر سے نکلنا ہو اور جلد دفتر پہنچنا بہت ضروری ہو تب آپ کبھی کبھار صرف اپنے bangs کو شیمپو کریں اور انہیں سکھا کر سیٹ کر لیں۔پیشانی سے قریب اور دونوں اطراف یعنی دائیں سے بائیں یا بائیں سے دائیں جانب ترشواتے ہوئے بال نہایت خوبصورت تاثر دیں گے۔رات کو سونے سے پہلے آپ ان ترشوائے ہوئے بالوں کو سیٹ کرکے Pins لگا سکتی ہیں۔اس مشورے کو مان کر اگلے روز آپ کو روغنی یا Frizzy ہونے کی شکایت نہیں رہے گی۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Daftar Jana Hai Baal Kaise Banayeen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.