Ghane Chamakdar Khobsorat Baal - Article No. 2587

Ghane Chamakdar Khobsorat Baal

گھنے چمکدار خوبصورت بال - تحریر نمبر 2587

کچھ لوگوں کے بال نہایت ہلکے اور مہین ہوتے ہیں چمکدار ہونے کے باوجود وہ پرکشش نظر نہیں آتے

پیر 3 مئی 2021

کچھ لوگوں کے بال نہایت ہلکے اور مہین ہوتے ہیں چمکدار ہونے کے باوجود وہ پرکشش نظر نہیں آتے بالوں کے ہلکے پن کی وجوہات موروثی بھی ہو سکتی ہیں اور بچپن میں ہونے والی غذائی قلت (Malnutrition) بھی اس کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سرسوں کا تیل‘زیتون کا تیل اور کیسٹر آئل کی یکساں مقدار کو ملا کر ایک مکسچر آئل تیار کریں اس تیل سے بالوں میں 15-20 منٹ تک ملائمت سے مساج کریں اور رات بھر سر میں لگا رہنے دیں اور صبح ریٹھے‘آملہ اور سیکاکائی کے مکسچر سے (رات بھر بھگوئے ہوئے)سر دھو لیں اس کے بعد بالوں کو صرف اتنا خشک کریں کہ ان میں ہلکی ہلکی نمی باقی رہے اس کے بعد ایک اسپرے بوتل میں 3 کھانے کے چمچے لیموں کا رس 2 کھانے کے چمچے ناریل کا پانی ڈال کر ہلکے نم بالوں پر اسپرے کر لیں اور استعمال کرنے کے بعد اس مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔

مہینے میں 2 مرتبہ مندرجہ بالا طریقے پہ باقاعدگی سے عمل کرنے سے محض چند مہینوں میں آپ کے بال گھنے چمکدار اور انتہائی دلکش دکھائی دینے لگیں گے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Ghane Chamakdar Khobsorat Baal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.