Hair Pins Lehrate Baalon Ko Dein Style - Article No. 3173

Hair Pins Lehrate Baalon Ko Dein Style

ہیئر پنز لہراتے بالوں کو دیں اسٹائل - تحریر نمبر 3173

جمبو،ریگولر یا منی پنز کونسی بہتر ہیں جان لیں

جمعرات 13 جولائی 2023

ہیئر پنز دیکھنے میں تو عام سی ہوتی ہیں دھات کے ٹکڑے سے بنی ان پنز کا استعمال کر کے لہراتے بل کھاتے بالوں کو کچھ اس طرح سمیٹا جاتا ہے کہ جلد اسٹائل بن جاتا ہے۔اب آپ جوڑے اور اپنی چٹیا کو سجا کر داد وصول کیجئے۔
ہیئر اسٹائلنگ میں جدت طرازی ہوتی جا رہی ہے اور اب یہ عام سی چیز بھی مختلف طرح کی بنائی جا رہی ہے۔خواتین نے انہیں رنگوں میں بھی پسند کیا اور مختلف ڈیزائنوں اور اقسام میں بھی،جب کبھی آپ پارلر سے کوئی اسٹائل بنواتی ہیں تو وہاں کئی طرح کی پنز کا اسٹاک رہتا ہے اور ہیئر اسٹائلسٹ ان پنز کو مختلف ناموں سے مرحلہ وار استعمال کرتی جاتی ہیں۔
وہی جانتی ہیں کہ جس چیز کو صحیح طریقے اور صحیح جگہ پر استعمال کیا جائے تو کتنی کارآمد ہو سکتی ہے۔
مارکیٹ میں اس وقت 4 قسموں کی ہیئر پنز دستیاب ہیں جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
ہیئر پنز،جمبو پنز،ریگولر پنز،منی پنز
ہیئر پنز
یہ پن عام طور پر تھوڑی سی چوڑی اور انگریزی حرف تہجی کے لفظ U (یو) کی ساخت کی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ درمیان سے زگ زیگ (لبرے والے انداز میں) ہوتی ہے لیکن اس کے دونوں سرے سیدھے اور ایک دوسرے سے جڑے نہیں ہوتے۔اس کو زیادہ تر اونچے اپ ڈوز اور بالوں کے مختلف انداز کے جوڑے بنانے میں استعمال کر سکتے ہیں۔دونوں سرے الگ ہونے کی وجہ سے ڈھیلے انداز میں بننے والے ہیئر اسٹائلز میں بھی یہ کام آتی ہیں۔زیادہ تر یہ جوڑے کی طرح بننے والے اونچے ہیئر اسٹائلز کے لئے موزوں سمجھی جاتی ہیں۔
اگر آپ کا پارلر میں تیار ہونے کا اتفاق ہوا ہو تو آپ کو پتا ہو گا کہ یہ نقلی بالوں کا جوڑا لگانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔
جمبو پنز
جمبو پنز بڑے سائز کی ہوتی ہیں۔یہ لمبے اور گھنے بالوں والی خواتین کے لئے بنائی گئی ہیں۔دوسرے یہ بن والے اسٹائلز میں استعمال ہوتی ہیں تاکہ وہ کئی گھنٹوں تک ان گھنے بالوں کو سمیٹے رکھیں۔
اس مضبوطی کے ساتھ کہ چار پانچ گھنٹوں سے زائد عرصے تک بال سمٹے رہیں۔
ریگولر پنز
ریگولر پنز بوبی پنز کے نام سے بھی جانی پہچانی جاتی ہیں۔یہ نارمل بالوں کے لئے موزوں رہتی ہیں۔ایسے بال جو زیادہ گھنے نہ ہوں۔آج کل انہیں دلہنوں کی سائڈ بریڈ (بالوں کی چٹیا) کو سجانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔عموماً ان کی مدد سے ہی بالوں میں پھول بھی لگائے جاتے ہیں۔
اگر آپ کے فرنٹ ہیئر کٹے ہوئے ہوں تو انہیں سمیٹنے کے لئے بھی بوبی پنز استعمال کر سکتی ہیں۔اس کے علاوہ آپ کو دن بھر میں بالوں کے مختلف اسٹائلز آزمانے کا شوق ہو تو آپ یہ مختلف انداز اپنا سکتی ہیں۔کسی بھی دوپٹہ یا اسکارف پر بھی پن لگانی پڑ جاتی ہے۔اکثر دلہنوں کا دوپٹہ اٹکانے کے لئے بھی ان ہی پنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔
منی پنز
ان کا استعمال 40 سے 50 سال کی درمیانی خواتین زیادہ کرتی ہیں یہ ہلکے اور پتلے بالوں کو سمیٹنے کے کام آتی ہیں۔
ان چھوٹی پنز کو ہیئر پیس (مصنوعی جوڑے) کو لگانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ یہ عموماً چھوٹے بالوں کے ہیئر اسٹائلز بنانے کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہیں کیونکہ چھوٹے بالوں میں جمبو پنز لگائی جائیں تو شخصیت خوشگوار تاثر نہیں دیتی۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Hair Pins Lehrate Baalon Ko Dein Style" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.