Khobsorat Aur Mazboot Baal - Article No. 3073

Khobsorat Aur Mazboot Baal

خوبصورت اور مضبوط بال - تحریر نمبر 3073

دہی میں انڈے کی سفیدی اور سرسوں کا تیل ملا کر ایک گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اس سے خشکی ختم ہو جائے گی اور بال لمبے اور چمکیلے ہوں گے

منگل 14 فروری 2023

دہی میں انڈے کی سفیدی اور سرسوں کا تیل ملا کر ایک گھنٹے تک بالوں میں لگا رہنے دیں اس سے خشکی ختم ہو جائے گی اور بال لمبے اور چمکیلے ہوں گے۔
ایلو ویرا جیل دو چمچ اور دو چمچ شہد ڈال کر بالوں میں آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اس سے بال چمکدار اور لمبے ہو جائیں گے۔
اگر سر میں بال کہیں کہیں کم ہے تو پیاز کا پانی نکال کر لگانے سے بال گھنے آنے شروع ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)


تازہ ناریل کا پانی احتیاط سے نکال کر ایک بوتل میں ڈال لیں روزانہ اُٹھنے کے بعد آہستہ آہستہ بالوں میں لگائیں چند دنوں بعد بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
انڈے کی سفیدی میں تھوڑا سا زیتون کا تیل اور شہد کو اچھی طرح ملا کر ایک گھنٹے کیلئے سر پر لگا کر چھوڑ دیں اس سے بال گھنے اور مضبوط ہوں گے۔
رات کو بالوں میں تیل لگا کر چند منٹ اس کا مساج کریں اور رات بھر اس کو بالوں میں لگا رہنے دیں اس سے بال ٹوٹنا رک جاتے ہیں۔
سر کی کھوپڑی پر لہسن پیاز یا سرکہ کا رس ملیں اس بات کا خیال رکھیں کہ ان تینوں میں سے ایک چیز کا استعمال دو چیزوں میں مکس مت کریں اور رات بھر لگا دہنے دے اور صبح اُٹھ کر اچھی طرح دھو لیں اس سے بال گرنا کم ہو جائیں گے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khobsorat Aur Mazboot Baal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.