Khobsorat Balon Ke Liye Hifazat Zaroori - Article No. 2906

Khobsorat Balon Ke Liye Hifazat Zaroori

خوبصورت بالوں کے لئے حفاظت ضروری - تحریر نمبر 2906

چمکدار حسین اور لمبے بالوں کیلئے چند حفاظتی تدابیر ضروری ہیں جن کو اپنانے سے نہ صرف بالوں کو مختلف مسائل سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ بالوں کی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے

جمعہ 17 جون 2022

اقراء گل،فورٹ عباس
کہتے ہیں عورت کا حسن اس کے بالوں میں پوشیدہ ہے لیکن خوبصورت اور لمبے بالوں کے حصول کیلئے مناسب وقت اور محنت درکار ہے کیونکہ خوبصورت بال شخصیت کے آئینہ دار ہیں اگر بالوں کی چمک ماند پڑ جائے تو اس کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔لمبے بال شخصیت کو بھی متاثر کرتے ہیں،اس لئے بالوں کی قدرتی چمک اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ بالوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے کیونکہ بالوں کی عمومی دلکشی بالوں کی صحتمندی سے مشروط ہے۔
چمکدار حسین اور لمبے بالوں کیلئے چند حفاظتی تدابیر ضروری ہیں جن کو اپنانے سے نہ صرف بالوں کو مختلف مسائل سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ بالوں کی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
بالوں کی صحت کا اصل راز آپ کے کھانوں میں پوشیدہ ہے کیونکہ بالوں کو پروٹین،معدنیات،وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے نیز بال ہمیشہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

(جاری ہے)

گیلے بالوں کو تولیے سے رگڑ کر خشک نہ کریں اس سے بال دو منہ کے ہو جاتے ہیں۔بالوں کو دھونے سے قبل ایک گھنٹہ پہلے نیم گرم ناریل کے تیل یا سرسوں کے تیل سے مالش کریں اور بالوں کو ہمیشہ ڈھانپ کر رکھیں۔
زیادہ سے زیادہ پانی پئیں پانی کا زیادہ استعمال بالوں کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
بالوں کی خشکی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ سر میں دہی لگانا ہے سر میں دہی لگا کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد پہلے گرم پانی سے پھر ٹھنڈے پانی سے سر دھوئیں۔

روکھے اور بے رونق بالوں کیلئے چوتھائی پیالی دہی میں دو چمچے سرسوں کا تیل ملا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں گرتے بالوں کیلئے بھی یہ نسخہ بہترین ہے۔
ایک پاؤ مسور کی دال میں انڈا ملا کر خشک کر لیں،سوکھ جانے پر باریک پیس لیں اس سے سر دھونے سے بال گرنا بند ہو جائیں گے۔
دو کھانے کے چمچے گرم پانی میں سیب کا رس ملائیں دس منٹ بعد سر دھوئیں،ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دہرائیں اس سے نہ صرف بال گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ سیاہ اور چمکدار بھی ہو جائیں گے۔

زیتون کے تیل میں تھوڑی سی ہلدی ملا کر لگانے سے بھی گرتے بالوں کا حل ممکن ہے۔
ناریل یا سرسوں کا تیل شیشے کی بوتل میں ڈالیں مٹھی بھر میتھی دانہ اور مٹھی بھر آملہ کوٹ کر اس میں ڈالیں اس تیل کو دھوپ میں رکھیں۔21 روز بعد یہ تیل سر میں لگانا شروع کریں اس کے استعمال سے نہ صرف بالوں میں چمک آئے گی بلکہ بال تیزی سے بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔
یہ تیل اور دو سے تین گھنٹے سے زیادہ وقت سر پر نہ لگا رہنے دیں کیونکہ زیادہ چکنائی سے فائدے کے بجائے نقصان ہو گا۔
اگر بال بے رونق،کھردرے اور خشک ہو جائیں تو ایلو ویرا لگائیں خشک ہونے پر دھو لیں اس کے استعمال سے نہ صرف بالوں کی خشکی کا خاتمہ ہو گا بلکہ بال نرم و ملائم بھی ہو جائیں گے۔
دو حصے زیتون کا تیل اور ایک حصہ لیموں کا رس ملا کر لگانے سے بالوں کی خشکی ختم ہو جائے گی۔اگر رات کو سونے سے قبل زیتون کے تیل سے بالوں کا مساج کیا جائے تو بال کبھی سفید نہیں ہوں گے۔
سفید پیاز کے عرق سے بالوں کا مساج کریں۔چار گھنٹے بعد سرسوں کا تیل لگائیں کچھ دیر کے بعد سر دھو لیں۔یہ نہ صرف گرتے بالوں کے لئے مفید ہے بلکہ اس سے نئے بال بھی آتے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khobsorat Balon Ke Liye Hifazat Zaroori" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.