Khoobsorat Baal Ab Khawab Nahi - Article No. 2335

Khoobsorat Baal Ab Khawab Nahi

خوبصورت بال اب خواب نہیں - تحریر نمبر 2335

مچھلی، دودھ، انڈے، اور تازہ سبزیاں کھانے سے بالوں کو پروٹین ملتاہے

ہفتہ 18 اپریل 2020

راحیلہ مغل
لمبے بال تمام خواتین پسند کرتی ہیں ۔جس لڑکی کے بال لمبے ہوں ہر کوئی اسے رش بھری نگاہوں سے دیکھتا ہے ۔اکثر رشتہ دیکھتے ہوئے خواتین لڑکیوں کے بالوں کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں ۔آجکل چونکہ دفاتر میں کام کرنے والی خواتین اور سٹوڈنٹس کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر ہیں تو ہم نے سوچا کیوں نہ اپنی خواتین کو لمبے بالوں کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ گھروں میں رہ کر اپنی شخصیت پر توجہ دے سکیں اور اب ایسی غذاؤں کا استعمال کر سکیں جو ان کی قوت مدافعت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی جلد اور بالوں کو بھی خوبصورت بنائے۔

دراصل خواتین کی خوبصورتی ان کے لمبے گھنے اور صحت مند بالوں سے ہیں تمام خواتین کی خواہش ہوتی ہیں کہ بال لمبے اور خوبصورت ہوں اور وہ سب کی توجہ کا مرکز بنیں ۔

(جاری ہے)

اس کے لئے خواتین نت نئے ٹوٹکے آزماتی رہتی ہیں مہنگے سے مہنگا شیمپو اور کنڈیشنر بھی استعمال کرتی نظر آتی ہیں آجکل گرتے بال اور بالوں کا روکھا پن ہر خواتین کا عام مسئلہ بنا ہوا ہیں اس کی بڑی وجہ کم سونا ،ٹینشن ،متوازن غذا کی کمی اور فضائی آلودگی ہیں ۔

خواتین کو اپنی خوراک پر زیادہ توجہ دینی چاہئے روز مرہ کے استعمال میں مچھلی ،دودھ ،انڈے ،اور تازہ سبزیاں شامل کرے ان سے بالوں کو پروٹین ملتا ہیں جو بالوں کے لئے فائدہ مند ہیں خواتین بالوں پر توجہ دے کر انہیں خوبصورت اور ملائم بنا سکتی ہیں۔
تاہم لمبے اور گھنے بال ایک دن میں حاصل نہیں کیے جا سکتے ،اس کے لئے آپ کوکافی محنت کرنا پڑتی ہے ۔
بس آپ کو بنیادی معلومات اور طریقے آنے چاہئیں ،جس کے ذریعے آپ اپنا یہ خواب پورا کر سکیں ۔اس سلسلے میں آپ کو غذائی اور غیر غذائی دونوں طریقوں پر کام کرنا ہو گا۔سب سے پہلے غیرغذائی طریقوں کی بات کر لیتے ہیں ،جن پر عمل کرکے آپ اپنے بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے کے عمل کا آغاز کر سکتی ہیں۔
بالوں کو تراشنا
بالوں کو جلدی لمبا کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے ،یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے ۔
اس طرح کرنے سے بالوں کی صحت اچھی ہوتی ہے اور وہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔
تیل کا استعمال
تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتاہے ۔شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے ۔اس کے لئے بادام کا تیل، زیتون کا تیل، کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین ہیں ،جو بالوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں ۔
تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں ۔پہلا یہ کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کر لیا جائے۔ دوسرا یہ کہ شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے ۔اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اورتیل جذب ہو جائے گا۔
شیمپو اور کنڈیشنر کا کم استعمال
اکثر لوگ روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھوتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ سر میں روزانہ مٹی اور گندگی آجاتی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق روزانہ بالوں کو شیمپو سے دھونا ایک اچھا عمل نہیں اور یہ کہ شیمپو کا استعمال کم از کم دو دن کے وقفے سے کرنا چاہیے ۔
شیمپو میں موجود سلفیٹ اور دیگر کیمیکل بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے وہ روکھے ،بے جان اور باریک ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔لہٰذا ضروری ہے کہ آپ شیمپو کا استعمال کم سے کم کریں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ صرف پانی سے بالوں کو اچھی طرح دھولیں کیونکہ اس طرح بال نرم اور خشکی سے پاک ہو جائیں گے جبکہ بالوں میں موجود مٹی بھی صاف ہو جائے گی۔
غذا کا خیال
یہ بات یاد رکھیں کہ آپ جو کھاتی ہیں وہی آپ کے بالوں اور جلد پر اثر کرتاہے ۔
اگر آپ لمبے بال چاہتی ہیں تو آپ اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھا دیں ،ایسی غذا جس میں معدنیات جیسے کاپر،زنک ،میگنیشیم وغیرہ شامل ہو ،وہ بھی بال لمبے کرنے میں مدد کرتی ہے۔
انڈہ
بالوں کی بنیادی ضرورت پروٹین ہے ،جس پر ان کی خوبصورتی کا انحصار ہوتاہے ۔پروٹین کے لئے ضروری ہے کہ انڈے کو اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ انڈہ کھانے سے جسم میں پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے جوکہ خالص اور قدرتی طور پر پروٹین سے بھر پورہوتاہے، جس سے بال لمبے اور گنے ہوتے ہیں ۔
لیموں کا رس روزانہ ایک لیموں وٹامن سی حاصل کرنے کے لئے مفیدہے ۔ایک گلاس لیموں کا پانی پینے سے وٹامن سی کی فراہمی وافر مقدار میں ہوتی ہے ،جو دماغ کی باریک شریانوں کو بالوں سے جوڑتی ہے اور بالوں کو تیزی سے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔نارنجی میں بھی وٹامن سی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے۔
بادم ،اخروٹ اور السی کا بیج
بادام، اخروٹ اور السی کے بیج ویکس اومیگا3فیٹی ایسڈ پایا جاتاہے ،جو بالوں کی نشوونما کے لئے انتہائی مفید ہے ۔
یہ کمزور اور پتلے بالوں کو مضبوط اور گھنا کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے۔
گندم
گندم میں وافر مقدار میں بائیوٹن پایا جاتاہے ۔اس سے آئرن ،زنک اور وٹامن بی بھی حاصل ہوتاہے ۔بائیوٹن کی ضرورت خلیوں کو پھیلانے کے لئے درکار ہوتی ہے جو کہ امینو ایسڈ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتاہے ،جس کے تحت بالوں کی نشوونما حاصل ہوتی ہے۔
گاجر کا جوس
گاجر کا جوس تیزی سے بالوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے ۔اس کی وجہ سے جسم میں ٹشوز تیزی سے بڑھتے ہیں ۔جسم میں وٹامن اے کی مقدار سیلز کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khoobsorat Baal Ab Khawab Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.