Rakhey Har Daam Baloon Ka Khayal - Article No. 2539

Rakhey Har Daam Baloon Ka Khayal

رکھے ہر دم بالوں کا خیال - تحریر نمبر 2539

چاولوں کا پانی اور بالوں کی دیکھ بھال

جمعہ 5 مارچ 2021

لمبے گھنے اور صحت مند بال ہم سب خواتین کی چاہت ہوا کرتے ہیں یعنی ہم ہر عمر میں بالوں کی نگہداشت کرتے ہیں تاکہ ہم خوبصورت نظر آئیں اور شخصیت میں اعتماد باقی رہے۔برسوں سے بزرگ خواتین اپنی بچیوں کے بالوں کو آملہ سیکا کائی،ریٹھوں اور بادام کی کھلیوں سے بال دھونے اور مختلف تیل لگانے جیسے اقدامات کرتی چلی آرہی ہیں۔انہیں ہم گھریلو ٹوٹکوں کا نام دے دیں یا بچیوں کے بال گرنے سے بچانے کی تدبیر کہہ لیں بات دل کو یوں بھی لگتی ہے کہ یہی بال ہماری ظاہری جاذبیت کے عکاس ہوتے ہیں لہٰذا کوئی چٹکلہ یا ٹوٹکا رد نہیں کیا جا سکتا۔

بال کیوں ٹوٹتے ہیں اور کیوں نہیں بڑھتے؟یہ ایسا سوال ہے جس کا جواب حتمی طور پر ماہر فزیشن،ماہر جلدی امراض اور ہم خود اپنی عادات سے حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

Thyroid ایسی بیماری ہے جس میں بال زیادہ گرتے ہیں۔کوئی جلدی انفیکشن اور بالوں کی بیماری لاحق ہو جائے تو بالخورہ جیسی بیماری میں بال ایک جگہ سے جھڑ جاتے ہیں۔ماہر امراض جلد اس بیماری کو ایلویشیا کہتے ہیں اور اس کے لئے مخصوص تیل ،شیمپو اور ادویات تجویز کرتے ہیں۔

تاہم چند محفوظ تر ٹوٹکے گھروں پر با آسانی آزمائے جا سکتے ہیں مثلاً چاولوں کے پانی سے بال دھو کر انہیں چمکدار اور صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔
چاولوں کا پانی کیسے تیار ہو گا؟
اس کا آسان سا حل یہ ہے کہ آپ دو کھانے کے چمچ کے برابر چاولوں کو پانی کے دو گلاسوں کے برابر مقدار میں بھگو کر رکھ لیں۔جس برتن یا شیشی میں بھگوئیں اسے ڈھانپ کر تین دن کے لئے رکھے رہنے دیں جب تک پانی دودھیا شکل میں اور چاول ٹوٹ کر ذرات کی شکل میں حل ہوتے جائیں۔
اب کسی اسپرے بوتل میں اس مکسچر کو بھر کر استعمال میں لایئے۔سب سے پہلے کبھی مناسب یا ہلکے شیمپو کی مدد سے بالوں کو دھو لیا جائے پھر یہ چاولوں کا پانی جڑوں میں اور بالوں پر اچھی طرح اسپرے کیا جائے اور کوشش کیجئے کہ یہ پانی دو سے تین گھنٹے تک بالوں میں لگا رہے۔اس کے لئے آپ کوئی ٹوپی پہن کر بالوں کو لپیٹ سکتی ہیں بعد میں سادے پانی سے بالوں کو دھویا جا سکتا ہے۔

غذائی سپلیمنٹس ہماری ضرورت ہیں
یاد رکھئے کہ اگر ہماری غذا متوازن نہ ہو گی یا وٹامنز کے ساتھ ساتھ سزلر اور کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین پر مشتمل نہ ہو گی۔جسمانی کمزوری اور بالوں کی بڑھوتری جیسے مسائل جوں کے توں رہیں گے لہٰذا Zinc اور Jron سے بھرپور غذا دستیاب نہ ہو تو سپلیمنٹس لئے جا سکتے ہیں۔اگر بلا سوچے سمجھے زائد مقدار میں Zinc کا استعمال کیا جائے تو بھی بال گرنے لگتے ہیں۔
آئرن سرخ خلیوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے۔ خون کی کمی کا شکار افراد میں بھی بال گرنے کی شکایت پیدا ہو سکتی ہے۔ایسی اینمک خواتین کے بال بھی تو گرتے ہیں یا بڑھتے نہیں۔اسی لئے خوراک میں انڈے،سرخ گوشت،دالیں اور ہری سبزیوں کے ساتھ ساتھ دالوں کو شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Rakhey Har Daam Baloon Ka Khayal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.